اسلامی قیادت کا جھکاؤ یہودیوں کی طرف ہے ، حافظ حمداللہ

  • November 13, 2018, 11:18 pm
  • National News
  • 60 Views

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیرمولاناحافظ حمداللہ،جنرل سیکرٹری ، حاجی سازالدین،مولاناولی محمدترابی،مولاناخدائے دوست،عزیزاللہ پکتوی،مفتی رحمت اللہ،حافظ مجیب الرحمن ملاخیل،اورکابینہ کے دیگراراکین نے بیان میں کہاہے کہ اسلامی ممالک کی قیادت یہودیوں کی طرف جھک چکی ہے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں ہورہی ہیں مسلمانوں کو اب کھل کر میدان میں نکلناچاہئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے اوریہودیوں کی آشیرباد حاصل کرنے کیلئے وجودمیں آئی ہے انہوں نے کہاکہ جمعیت علمااسلام نے روزاول سے اس رازسے پردہ ہٹادیا ہے کہ پی ٹی آئی کے اقتدار کے پیچھے یہودیوں کی پلاننگ کارفرماہے انہوں نے کہاکہ وقت کاتقاضاہے کہ مسلمان اپنے ایمان اورعقیدے کی تحفظ کیلئے جنگ لڑیں انہوں نے کہاکہ سیاسی میدانوں میں انتہائی جواں مردی کے ساتھ باطل قوتوں کامقابلہ کیاجارہاہے اس وقت جوقوتیں علماکرام اورشعاراللہ کی توہین اورکردارکشی پر تلی ہوئی ہیں اسی طرح اسلام کے ابتدائی دورمیں کفار مکہ اور مشرکین انبیاکی توہین اورکردارکشی کرتے تھے انہوں نے کہاکہ علماکرام کے خلاف ہرزہ سرائی پر خاموشی دراصل باطل قوتوں اوران کے عزائم کیلئے راستہ کھلاچھوڑناکے مترادف ہے انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کو چاہئے کہ جمعیت علماء اسلام کے پلیٹ فارم سے وا بستہ ہوکرسازشوں کا راستہ روکیں انہوں نے کہاکہ اسرئیلی جہازکاپاکستان میں اترنااورپس پردہ ملاقاتیں ایک خطرناک سازش کا شاخسانہ ہے انہوں نے کہاکہ اسرائیل اور یہودی مسلمانوں کا دوست نہیں ہوسکتاحکمران اپنے دائرے میں رہیں۔