عوام کوقانون شکن اور سماج دشمن عناصر کے رحم وکرم پرہرگز نہیں چھوڑا جاسکتا ،صوبائی وزیر خزانہ

  • November 13, 2018, 11:19 pm
  • National News
  • 62 Views

کوئٹہ(خ ن ) صوبائی وزیر خزانہ میر محمد عارف محمد حسنی نے کہاہے کہ ضلع چاغی اپنے محل وقوع کی وجہ سے انتہائی اہمیت کاحامل علاقہ ہے جہاں دوہمسایہ ممالک کے بارڈر ہم سے ملتے ہیں لہذاضلع چاغی کی ترقی وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہاہے کہ علاقے کے عوام کوقانون شکن اور سماج دشمن عناصر کے رحم وکرم پرہرگز نہیں چھوڑا جاسکتا لہذا اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ ودیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو واضح احکامات جاری کی گئی ہیں کہ وہ بلد تخصیصں ان تمام قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائی کریں تاکہ علاقے کے عوام پرامن ماحول میں اپنے کاروبار زندگی انجام دیں سکیں میر عارف محمد حسنی نے کہاکہ مجرم کتناہی طاقتور اور بااثر شخصیت کامالک ہووہ قانون کے آہنی ہاتھوں سے نہیں بچ سکتا اور جلد ایسے عناصرکی سرکوبی کیلئے علاقے کے عوام اور قانون کرنے والے اداروں کی مدد سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔صوبائی وزیر نے کہاکہ انتخاب سے قبل انہوں نے عوام علاقے کی ترقی ،خوشحالی اورعوام کے لئے بنیادی ضروریات کے حصول وامن وامان کے قیام کے حوالے سے جووعدے کیے تھے ان تمام وعدوں کو پورا کرکے علاقے کے عوام کو امن وامان ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے علاوہ صحت اور تعلیم کے علاوہ روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔