صوبے میں پانی کے مسائل اورمعیار تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے،وزیرا علی بلوچستان جام کمال خان

  • November 16, 2018, 12:09 am
  • National News
  • 48 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک )وزیرا علی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ہماری توجہ بلوچستان میں نظام بنانے اور ڈیلیورکرنے پرہے، صوبے میں پانی کے مسائل اورمعیار تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے،یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ میں بلوچستان یونیورسٹی آف آئی ٹی اینڈ مینجمنٹ سائنسزکے دورے کے موقع پر کہی، وزیراعلی نے یونیورسٹی میں اساتذہ اور طلباء و طالبات سے ملاقات کی،اس موقع پر وزیر علی نے صوبے کے مختلف مسائل کے حوالے سے طلباء و طالبات کے سوالوں کے جواب بھی دئیے، وزیر اعلی نے بتایاکہ بلوچستان کے بہت سارے مسائل ہیں، صوبے میں پانی کامسئلہ اس وقت سب سے اہم ہے، صوبے میں پہلے اس حوالے سے بہت سے منصوبے بنے،انہوں نے بتایاکہ ہمیں اپنے معیار تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، ہم نے اپنے بچوں کو اگر 10،15سالوں میں معیاری تعلیم دی تو یہ مستقبل کیلئے بہت اچھاہوگا، معیاری تعلیم دینے سے ہمیں مستقبل کیلئے بہترین ہیومین ریسورس مل سکے گا،جام کمال خان نے مزید کہا کہ ہماری توجہ بلوچستان میں نظام بنانے اور ڈیلیورکرنے پرہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کے لئے تعلیمی معیا رکو بہتر کرنے کے لئے حکومت اپنا کردار ادا کر رہی ہے ماضی میں تعلیمی معیار نہ ہونے کے وجہ سے آج ہم پسماندگی اور غربت کے شکار ہے تعلیمی معیار کی بہتری سے ہی مسائل حل ہو سکتے ہیں وقت اور حالات کا تقاضہ ہے کہ ہم تعلیمی معیار کو بہتر کر سکے دنیا نے تعلیم کے شعبے میں بہتری لانے کے بعد ترقی کر لی جس کی وجہ سے آج وہ مختلف شعبوں میں ترقی کر چکے ہیں بلوچستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں مگر نوجوانوں کے لئے وہ مواقع فراہم نہیں کئے گئے جس کی توقع کی جاتی تھی موجودہ حکومت بلوچستان کی معاشی حالت کیساتھ ساتھ تعلیمی حالت کو بھی بہتر کرنے میں کردار ادا کر رہی ہے ہم سمجھتے ہیں کہ اس وقت بلوچستان کی ترقی کیساتھ ساتھ تعلیم کی بھی اشد ضرورت ہے حکومتی سطح پر تعلیمی اداروں کے معیار کو بہتر کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائینگے اور بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں بھی تعلیمی اداروں میں بہتری کے لئے اقدامات اٹھائے جائینگے موجودہ حکومت اور اتحادیوں کا وژن ہے کہ صوبے کے دو اہم شعبے صحت اور تعلیم کی بہتری میں ہم صحیح معنوں میں کردار ادا کرینگے تاکہ آنیوالے نسلوں کے لئے ہم ایک مستقبل روشن فراہم کر سکیں۔