مارواڑ ، فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکا،3اہلکار شہید4زخمی جبکہ ٹریفک حادثات میں 5افراد جاں بحق15زخمی

  • November 19, 2018, 12:13 am
  • National News
  • 131 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)بلوچستان کے علاقے مارگٹ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا تین اہلکار شہید جبکہ چار اہلکار ززخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا سیکورٹی ذرائع کے مطابق مارگٹ کے علاقے مارواڑ میں سیکورٹی اہلکاروں کے لئے راشن لے جانیوالے گاڑی سڑک کے کنارے دھماکا خیز مواد پھٹنے سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں تین سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ چار اہلکار شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا واقعہ کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی مزید کا رروائی کی جا رہی ہے ۔بلوچستان کے علاقے اوتھل خضدار او ژوب میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بح15زخمی ہوگئیتفصیلات کے مطابق اوتھل سے 2 کلو میٹر دور مین آر سی ڈی شاہراہ پر لنڈا پل کے قریب کوئٹہ سے کراچی جانے والی المحمود کوچ نمبر BSA.476 تیز رفتاری کے باعث ڈرایور سے بے قابو ہوکر کیلوں کے باغ میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق 13 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں اور نعشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے DHQ اسپتال اوتھل لایا گیا جن کو لسبیلہ ویلفیر ٹرسٹ کے رضاکاروں اور اسپتال کے عملے نے طبی امداد دی۔جاں بحق ہونے والوں میں ریحانہ زوجہ محب علی سکنہ منگوچر،غازی خان ولد سکندر سکنہ کوئٹہ اور مفتی عطااللہ لانگو سکنہ منگوچر شامل ہیں۔جب کہ زخمیوں میں حاجی صالح کاکڑ محمد ولد لعل محمد کاکڑ ، سید عبدالنافع ولد یار محمد سکنہ کوئٹہ،عبدالخالق مسکانزء ولد بخت محمد سکنہ کوئٹہ ، مسعود احمد مینگل ولد حاجی گل محمد مینگل سکنہ نوشکی ،لعل محمد اچکزء ولد حاجی خان اچکزئی سکنہ کوئٹہ ،عمر شریف خلیجی ولد اختر محمد خلیجی سکنہ کوئٹہ ، لیاقت علی لانگو ولد عبدالمالک لانگو سکنہ منگوچر ، محب علی لہڑی ولد محمد حیات لہڑی سکنہ منگوچر، یاسمین دختر محب علی لہڑی سکنہ منگوچر ،فضیلہ بنت محب علی لہڑی، اریبہ بنت محب علی ، معیز ولد محب علی لہڑی شامل ہیں۔محب علی لہڑی بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار ہیں۔ان کی بیوی جاں بحق جب کہ 4 بچے شدید زخمی ہوئے۔خضدار پولیس کے مطابق اتوار کے سہ پہر قومی شاہراہ پر سنی کے مقام پر پک اپ اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں مقامی سکول کے طالب علم زاہد جان اور ان کا ساتھی زخمی ہو گئے زخمیوں کو مقامی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں زاہد جان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دیا اور واقع کے متعلق تفتیش شروع کر دی ،ژوب سے ژوب سے اطلاعات کے مطابق ژوب ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہو گیا جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال ژوب منتقل کر دیا گیا مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔