تاجر نواز مینگل کے قتل میں ملوث 2ملزمان گرفتار

  • November 20, 2018, 12:04 am
  • National News
  • 102 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک) نصیرآباد پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈآپریشن کاروائیاں چھاپے ،مغوی تاجرحاجی محمد نوازمینگل کے دوقاتلوں کو گرفتارکرلیا گیا جنہوں نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے ان کے قبضے سے کلاشنکوف اورگولیاں بھی برآمد کرلی ہیں مقتول تاجرکے اغوااورقتل میں بڑے بڑے نام آئے ہیں انہیں بھی جلد گرفتارکرکے انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے ان خیالا ت ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیر نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ معروف تاجر حاجی محمد نوازمینگل کے اغوا اورقتل میں ملوث چھ ملزمان میں سے دوکو گرفتارکرلیا گیا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے اغوااورقتل میں اہم شخصیات بھی ملوث ہیں جن کی گرفتاری کے لئے پولیس تابڑ توڑ کاروائیاں کرنے میں مصروف ہے ہماری کوشش ہے کہ ملزمان کو گرفتارکرکے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائیں اورورثاء کو انصاف فراہم کرسکیں ملزمان کتنے ہی بااثرکیوں نہ ہوں پولیس ان کا قلع قمع کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑے گی اس موقع پر اے ایس پی فہدحسین کھوسہ، ایس ایچ اوسٹی شیراحمد محمد شہی، ایس ایچ اوصدرغلام سرورتھہیم،انسپکٹرسکندرخجک،پی آراونوراحمدڈومکی،غلام علی ابڑو،سمیت دیگر پولیس آفیسران بھی موجودتھے ایس ایس پی عرفان بشیرنے کہا کہ مغوی مقتول حاجی محمد نوازمینگل کو گاڑی کے ساتھ اغوا کرکے لے گئے بعدازں ان کی گاڑی کجلہ لاڑوکے نزدیک سے برآمد ہوئی مغوی کے بھائی ڈاکٹرشاہنوازمینگل کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے پولیس نے اپنی کاروائی کاآغازکیا اورکئی جگہوں پر چھاپے مارے اوردوملزمان سمندرعلی اوراوربیگ محمد کوگرفتارکرلیاملزمان سے ایک عددکلاشنکوف میگزین ، اور29عددگولیاں بھی برآمدہوئی ہیں دوران تفتیش معلوم ہواہے کہ واقعے میں نصیرآباد کی اہمیت شخصیات بھی ملوث ہیں جن کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے ماررہی ہے ان شاء اللہ بہت جلد ملزمان اوران کے سہولت کاروں کا گرفتارکرکے ورثاء کو انصاف فراہم کریں گے ایس ایس پی عرفان بشیرنے بتایا کہ مقتول کی نعش تشددذدہ تھی تاہم میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہی عوام میڈیاکے سامنے لائی جائے گی انہوں نے کہاکہ پولیس عوام کی جان ومال کو تحفظ فراہم کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑرہی ملزمان کتنے ہی بااثرکیوں نہ ہوں نے ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ ان کے ورثاء کو انصاف مل سکے ۔