پاکستان رہتی دنیا تک قائم رہے گا، قاسم سوری

  • November 20, 2018, 12:04 am
  • National News
  • 64 Views

کوئٹہ(این این آئی)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے حوالے سے بلوچستان فرنٹ پر ہے ان نا مناسب حالات کا مقابلہ کرنے والوں پر فخر ہے بلوچستان دشمن کی آنکھ میں کھٹک رہا ہے عوام اور پاک افواج ملکر دہشت گردی کا مقابلہ کر رہی ہیں فورسز اور عوام کی قربانیوں کی بدولت امن قائم ہوا ہے پاکستان رہتی دنیا تک قائم رہیگا پاکستان کے دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔یہ بات انہوں نے پیر کو ایکسلینس ایوارڈ2018کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہا کہ ملک و قوم کے رکھوالوں نے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے ساتھ ملکر ملک بھر کی طرح بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنایا ہے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ،پاکستان کی دھرتی ہمارے لئے ماں کا درجہ رکھتی ہے جس کی حفاظت کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے عوام ، پاک فوج اوررقانون نافذ کرنے والے ادارے سبز ہلالی پرچم کو ہمیشہ سربلند رکھیں گے اور ادارے انصاف کی فراہمی کیلئے اپنا بھر پور کردارادا کر رہے ہیں تاکہ عوام کے دیرینہ مسائل حل ہوسکیں۔