کوئٹہ ، موبائل سروس آج بند رہے گی ، ڈل سوواری پر بھی پابندی

  • November 20, 2018, 10:55 pm
  • Breaking News
  • 299 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک) عید میلاد البنی ؐ کے موقع پر صوبائی دار الحکومت میں آج موبائل سروس بند رہے گی جبکہ دفعہ 144کے تحت کوئٹہ اور جعفر آباد میں ایک روز کے لئے موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کر نے اور اسلحہ کی نمائش پر بھی پابند ی عائد،محکمہ داخلہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آج(بدھ) کوکوئٹہ شہر میں صبح9سے دو پہر 2بجے تک موبائل فون سروس معطل رہے گی جبکہ محکمہ داخلہ کے ایک اور اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عید میلاد البنی ؐ کے موقع پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے کوئٹہ اور جعفر آباد میں دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے صبح 8سے رات 12بجے موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کرنے ،اسلحہ کے استعمال اور نمائش پر بھی پابند ی عائد کردی گئی ہے ۔