بھاگ میں لڑکی کو اغواء کرنے کی کوشش ناکام ،ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار

  • November 22, 2018, 11:13 pm
  • National News
  • 57 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)بھاگ شہر میں لڑکی کے اغواء کی کوشش ناکام ، ملزم اسلحہ سمیت گرفتار۔ پولیس ذرائع کے مطابق شام کے قریب ابڑو محلہ میں مسماۃ (ف) کے گھر میں بشیر احمد ولد محمد جان جتوئی نامی شخص گھس کر اسکی جوان سال بیٹی مسماۃ (ش) کو اغواء کرنے کی کوشش کی گھر والوں کے شور مچانے پر اہلِ محلہ پہنچے اور پولیس کو اطلاع کی ، جس ایس ایچ او بھاگ منظور احمد ابڑو پولیس پارٹی کے ہمراہ فوراْ موقع پر پہنچ کر ملزم کو ملزم کو کلاشنکوف بمع 3 عدد میگزین اور 75 راوئنڈ سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا