کوئٹہ میں موسم سرما کی پہلی بارش ،موسم خوشگوار

  • November 22, 2018, 11:15 pm
  • National News
  • 109 Views

کو ئٹہ(ویب ڈیسک)کو ئٹہ میں موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑگئی،موسم خوشگوار،رات گئے بارش سے شہر میں بجلی کے 16فیڈر ٹرپ کر گئے ،آدھا شہر تاریکی میں ڈوب گیا،عوامی حلقوں کا متعلقہ حکام سے عملی طورپراقدامات اٹھانے کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق رات گئے صوبائی دارالحکومت کو ئٹہ اور گردنواح کے علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا،طویل عرصے بعد باران رحمت کے چند قطرے زمین پر گرنے سے زمینداروں میں خوشی کی لہر دوڑگئی،لوگوں کے چہرے کھل اٹھے۔دوسری جانب حسب روایت کیسکوحکام کی نااہلی کے باعث کوئٹہ شہر اور گردونواح کے 16سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے جس کی وجہ سے رات 2 بجے سے لیاقت بازار،جان محمد روڈ ،نیو الگیلانی روڈ ،سریاب روڈ، جناح روڈودیگر علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی اورآدھا شہر تاریکی میں ڈوب گیا ،شہر کے تجارتی مراکز میں بجلی نہ ہو نے کے باعث دکانداروں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔عوامی حلقوں نے تشویش اظہارکرتے ہوئے کہا کہ کیسکو حکام نے باران رحمت کو زحمت میں بدل دیا جس کی وجہ سے انہیں رات گئے مشکلات کاسامنا کرنا پڑا،انہوں نے کیسکو کے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ لوڈشیڈنگ کاخاتمہ یقینی بناکران کی مشکلات کاازالہ کیا جائے۔