کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں عید میلاد النبیؐ کو مذہبی جوش و جذبے واحترام سے منایاگیا

  • November 22, 2018, 11:16 pm
  • National News
  • 68 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں عید میلاد النبیؐ کو مذہبی جوش و جذبے اور عقید ت و احترام سے منایاگیا دن کے آغاز پر صوبے کے مختلف شہروں میں توپوں کی سلامی دی گئی اور عاشقانِ رسول ؐ نے اپنے اپنے انداز میں نبی مہربان حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عقیدت کا اظہار کیا، کوئٹہ میں 13چھوٹے بڑے جلوس نکالے گئے جلوس مختلف روٹ سے ہوتی ہوئی باچاخان چوک پر اختتام پذیر ہوئی قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے عید میلاد النبیؐ کے جلوسوں کے حوالے سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی تھی حضرت محمدؐ کی ولادت کے موقع پر شہر اور دیہات رنگ و نور میں ڈوب گئے تھے جبکہ ہر سو درودو سلام کی صدائیں بلند ہو رہی تھی گلیاں اور بازار جھنڈیوں سے آراستہ کئے گئے ہیں جبکہ بچے گلی محلوں میں پہاڑیاں بنا کر اپنی عقیدت کا بھرپور اظہار کر تے رہے، عمارتوں پر چراغاں کیا تھا، بازاروں میں مسجد نبوی، خانہ کعبہ کے ماڈل رکھے گئے تھے، کیلی گرافی کے نمونے بھی گلیوں میں آویزاں کئے گئے تھے کہیں ناشتہ تو کہیں نان دال، کہیں میٹھے چاول تو کہیں بریانی سے ہر خاص و عام کی تواضع کی گئی تھی،تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں عید میلاد النبیؐ کو مذہبی جوش و جذبے اور عقید ت و احترام سے منایاگیادن کے آغاز پر صوبے کے مختلف شہروں میں توپوں کی سلامی دی گئی کوئٹہ میں عید میلاد البنیؐکے حوالے سے جلوس نکالے گئے اور محافل میلاد کا انعقاد کیا گیا تھا جبکہ اس موقع پر مختلف علاقوں سے 13 چھوٹے بڑے آنیوالے جلوس بھی مرکزی جلوس میں شامل ہوتے گئے جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی میزان چوک پر اختتام پذیر ہوا اسی طرح قلعہ عبداللہ،چمن،ژوب،پشین،قلعہ سیف اللہ،لورالائی،سبی،نصیرآباد،جعفرآباد،نوشکی،اوستہ محمد،مستونگ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں جشن عید میلاد النبیؐ کومذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایاگیا کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں عاشقانِ رسول ؐ نے گھروں اور گلیوں کو برقی قمقموں سے سجا گیا تھا۔جشن عید میلادالنبی کے سلسلے میں بلوچستان کے مختلف شہروں و دیہاتوں کی مساجد، عمارتوں اور شاہراؤں کو سبز پرچموں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا۔عاشقان رسول ؐ خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کے حوبصورت ماڈلز بنا کر سرور کائنات سے اظہار عقیدت کرتے رہے، آپ ؐ کی ذات گرامی صورت میں اجمل اور سیرت میں اکمل ہے۔آپ ؐ کے حالات و کمالات اور فضائل معجزات کو بیان کرنے کا نام عید میلاد النبی ہے۔رسول کریم ؐ محبت کا تقاضا ہے کہ مسلمان متحد ہو کر امن و آشتی کا درس دیں، آپ ؐ نے امن و محبت، بھائی چارگی اور احترام انسانیت کا درس دیا، اور یہ پیغام رہتی دنیا تک قائم رہے گا، دوسری جانب قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے عید میلاد النبیؐ کے جلوسوں کے حوالے سے 3ہزار سیکورٹی تعینات کی تھی جس میں پولیس،ایف سی،بلوچستان کانسٹبلیری،لیویز سمیت دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار تعینات رہے اور جلوس کی سخت نگرانی کی گئی ، اس موقع پر کوئٹہ شہر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابند ی عائد کی گئی ۔اس طرح نصیرآباد کے شہر ڈیرہ مراد جمالی،منجھو شوری ،تمبو میں بھی آقائے دوجہاں نبی آخر الزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت با سعادت کے موقع عید امیلادالنبی ؐ عقید ت واحترام سے منایا گیاسب سے بڑا ریلی ڈیرہ مراد جمالی سے نکلا گیا جس میں جمعیت علماء پاکستان سنی تحریک جے یو پی نورانی گروپ ،دعوت اسلامی تنظیم الفقرا الحسینی، تحریک لبیک سمیت دیگر مذہبی جماعتوں نے عید کی مناسبت سے درجنوں جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں عاسقان رسول نے شرکت کرکے عقیدت ومحبت کا اظہار کیامختلف مذہبی تنظیموں اور عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے جلوسوں میں شریک شرکا نے ہاتھوں میں جھنڈے اٹھائے اور سینوں پر نعلین مبارک سجائے ہوئے تھیہر طرف درود و سلام کی صدائیں بلند ہوتی رہیں تھیں جلوس اور ریلیوں میں بچے بوڑھے جوان بڑی تعداد میں شریک تھے فضا رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد مرحبا آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد مرحبا کے نعروں سے گونج رہی تھی جلوسوں کی راستوں کو سیل کرکے پولیس ایف سی کے جوانوں کو تعینات کیا گیا تھا اور سیکورٹی فورسز الرٹ تھے جبکہ سول اسپتال میں بھی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس عملہ بھی موجود تھا تمام راستوں کی میونسپل کمیٹی نے صفائی کی تھی اور پانی کا چھڑکاء کیا گیا تھا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ایس ایس پی سمیت ضلعی انتظامیہ موجود تھے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کی گئی تھے جمعیت علماء اسلام (پاکستان ) سنی تحریک نصیرآباد۔اصلاح الفقرا ولحسنی،تحریک لبیک سمیت دیگر جماعتوں کے عہداران ،علامہ عبد الحکیم انقلابی ،وڈیرہ نصر اللہ نچاری،فقیر کریم بخش ،کارکن اور ریلی میں شریک عاشق رسول ؐ کا کہنا تھا کہ بارہ ربیع الاول کا دن کسی عید کے دن سے کم نہیں آج کے دن سرداردو عالم حضرت محمد ؐ اس جہان میں تشریف لائے اور جہاں کی تاریکیاں مٹا کرکائنات کو دین اسلام کی روروشنی سے منور کیا اور ہم تم اللہ کی پہچا ن بتایا اور ہمیں دونوں جہانوں کی کامیابی کے راستے بتائے انہوں نے کہاکہ آپ کے آنے بعد ہی ہمیں دونوں عیدیں ملے تمام اہل اسلام کو چاہیں کہ اس دن کو عقیدت و احترام سے منائے اورآپ ؐ کی پیری کرے آپؐ کے پیری ہی میں ہمارے دو نوں جہانوں کی کامیابی ہیں۔دریں اثناء سبی میں انجمن اتحاد اہل سنت اورجماعت اہل سنت کے زیر اہتمام جشن ولادت باسعادت رحمت دوجہان حضر ت محمد مصطفےٰ ؐ کی خوشی میں مرکزی جلوس میلاد چوک سبی سے صدر انجمن اتحاد اہل سنت پاکستان سبی سائیس پیر منیر احمدجان نقشبندی کی قیادت میں شروع ہوا جلوس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ فضل احمد صائم نے جبکہ نعت رسول مقبول ؐ پڑھنے کی سعادت معروف نعت گو الحاج ریاض ندیم نے حاصل کی اسٹیج سیکرٹری کے فرائض نے الحاج صوفی سلیمان نقشبندی سرانجام دےئے عیدمیلادالنبیؐ کے جلوس میں جماعت اہل سنت ، پاکستان فلاح پارٹی،جماعت الصالحین انٹرنیشنل پاکستان ،پاکستان سنی تحریک ،انجمن طلباء اسلام ، بزم مزمل ، انجمن عندلیبان ریاض رسول ،بزم نقشبندیہ ، انجمن اتحاد بین السادات قومی موومنٹ ،المصطفےٰ ویلفیئر سوسائٹی،جمعیت علماء اسلام،دعوت اسلامی، تحریک منہاج القرآن سمیت سینکڑوں کی تعداد میں عاشقان رسول ؐ نے شرکت کی شرکاء نے بینرز اور جھنڈے اٹھا رکھے تھے عظیم الشان میلادالنبیؐ کے جلوس سے علماء اہل سنت نے خطاب کرتے ہوئے شان مصطفےٰ ؐ کو تفصیلی بتاتے ہوئے کہا کہ ربیع الاول کے مبارک مہینے کا آغاز پوری دنیا کیلئے خوشی اور مسرت کا پیغام لے کر آتا ہے میلادالنبیؐ کا سب سے بڑا پیغام محبت امن اور سلامتی ہے اللہ رب العزت کے ہم تمام مسلمانوں پر بہت بڑا احسان ہے جس پر جتنا بھی ہم شکر ادا کریں وہ کم ہیں ہمیں اپنے محبوب حضرت محمد مصطفیٰ ؐ کا امتی بنایا ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اس عظیم احسان کا شکریہ بجا لائیں ماہ الاول میں رحمت دوجہان حضرت محمد ؐ اس دنیا میں تشریف لائے ان کی قائدانہ صلاحیتو ں سے دنیا میں کئی مصائب کا خاتمہ ممکن ہوسکا ہم اپنے محبوب نبیؐ کا شان ولادت دھوم دھام سے مناتے ہیں اللہ دب العالمین اور حضورؐ کی ذات رحمت العالمین ہے آپ ؐ کی آمد کی خوشی منانا پوری کائنات کا فرض ہے جب تک زمین و اسمان قائم ہے ہم آپ ؐ کی میلاد مناتے رہیں گے ماہ ربیع الاول میں 12تاریخ کا وہ مقدس ومتبرک دن ہے جب پاکستانی قوم سمیت ملت اسلامیہ اس انسان کامل کی ولددت باسعادت کا جشن مناتی ہیں جس کا اسوہ حسنہ پوری انسانیت کیلئے منارہ نور ہے جس کی ذادت سراپا رحمت ہے جس کی سیرت کا ہر ہر پہلوچشمہ ہدایت ہے اور جس کی آمد کی اطلاع حضرت آدم سے لے کر حضرت عیسیٰ علیہ سلام تک تمام انبیاء ئے کرام دیتے رہے اللہ کے آخری نبی حضرت محمد مصطفی ؐ کی اس دنیا میں تشریف آوری انسانیت کی فصل ربیع کا وہ آغاز تھا ۔