حضرت محمدؐ کی زندگی انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے ، عبدالحق ہاشمی

  • November 22, 2018, 11:17 pm
  • National News
  • 74 Views

کوئٹہ (پ ر)جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی سے صوبائی دفتر میں بین المذاہب کے ڈائریکٹرفادرمقصودنذیر کی قیادت میں و اقلیتی برادری کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی وفدمیں وکٹرگردیس،شہزادکندن،کامران جارج ،اسحاق یوسف ،سلم گِل،سمسن ودیگر بھی شامل تھے اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر محمد ابراہیم بھی موجود تھے ۔ مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ نبی پاک ؐ کی زندگی ہم سب پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے محسن انسانیت ؐ نے دنیاکو جہالت ،تباہی وبربادی اور درندگی وحیوانیت سے نکال کر امن وترقی،تعلیم اور انسانیت کا درس دیا نبی مہربان ؐ تمام انسانوں کوتباہی ،ناکامی ، پریشانی،مشکل اور بربادی سے بچاناچاہتے تھے وہ تمام انسانوں کیلئے سرتااپارحمت ہی رحمت تھے ۔آپ ؐ انسانوں کو جوڑنے ،قصورواروں کو معاف کرنے ،غلطیوں پر درگزرکرنے والے ،فتح پر بھی مفتوحین کو پناہ دینے والے اورجان کے دشمنوں کو سینے سے لگانے والے عظیم رہبر رہنما وقائد ہیں۔اگر بحیثیت انسان ہم نبی پاک ؐ کی سیر ت پر عمل کریں گے تو کامیابی ،ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوں گے نفرتوں تعصب دہشت گردی وتباہی اورجہالت سے بچ سکیں گے ۔وفد نے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کو 12ربیع الاول کے حوالے سے مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ انسانوں کو محمدؐ کی زندگی کامطالعہ کرکے ان سے سبق لینا چاہیے ۔دریں اثناء جماعت اسلامی خواتین اقلیتی ونگ کے رہنما لبنیٰ فرانسس اسحاق نے بھی مولانا عبدالحق ہاشمی سے ملاقات کی اوررابطوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے غلط فہمیوں وپروپیگنڈہ کو ختم کرنے اور ہم آہنگی پر زور دیا اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر محمد ابراہیم بھی موجود تھے ۔قبل ازیں مولانا عبدالحق ہاشمی 12ربیع الاول کی مناسبت سے بین المذاہب کے رہنما واقلیتی برادری کے رہنماؤں کیساتھ کیک بھی کاٹی ۔