دہشتگردوں اور اتنہا پسندوں کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر بلا امتیاز عمل کرنا ہوگا،میاں افتخار

  • November 22, 2018, 11:18 pm
  • National News
  • 65 Views

کوئٹہ(آئی این پی)عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل و چیئرمین مرکزی الیکشن کمیشن میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ پارٹی جمہوریت ، جمہوری اداروں کے استحکام ، سماجی انصاف کا حصول ، امن کے قیام ، ترقی و خوشحالی کے حصول کے لئے جہد جاری رکھے گی ، پرامن پاکستان و افغانستان ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہے ، دہشت گردی انتہاء پسندی ایک ناسور کی شکل اختیار کرچکی ہے لہذا دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کے خلاف بلاامتیاز کاروائی اور نیشنل ایکشن پلان اور اس کے تمام نکات پر من و عن عمل درآمد ، عوام الناس کی جان و مال کا تحفظ ریاست اور حکومت کی ذمہ داری ہے ، پارٹی ذمہ داران طے شدہ شیڈول کے مطابق ممبر سازی مہم اور بنیادی یونٹوں ، تحصیل ، اضلاع اور صوبے کی انتخابات کا انعقاد کو یقینی بنائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں عوامی نیشنل پارٹی ممبر شپ کارڈ کے اجراء کے موقع پر خطاب کے دوران کیا ۔ تقریب سے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی الیکشن کمیٹی کے چیئرمین نوابزادہ ارباب عمر فاروق کاسی ، اے این پی کے صوبائی صدر و پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی ، صوبائی سیکرٹری الیکشن کمیٹی عبدالباری کاکڑ نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے پارٹی کے بزرگ رہنماء ڈاکٹر عنایت اللہ خان ، نواب ارباب عبدالظاہر کاسی ، کمانڈر خدائیداد خان ، صاحب جان کاکڑ ، عبدالشکور کاکڑ ، نظام الدین کاکڑ ، عبدالمالک پانیزئی ، ڈاکٹر صوفی اکبر کاکڑ ، ارباب غلام ایڈووکیٹ ، محراب خان کاکڑ ، ڈاکٹر عیسیٰ خان جوگیزئی ، عبدالجبار کاکڑ ، ولی داد میانی جبکہ صوبائی چیئرمین نوابزادہ عمر فاروق کاسی نے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی ، عبدالغفار افغان ، سید عبدالرب آغا، ملک ابراہیم کاسی ، اصغر علی ترین، عبیداللہ عابد ، سید امیر علی ، صابر ایڈووکیٹ ، مابر کاکا ، عبدالصادق کاکڑ ، جاوید کاکڑ ، گنوخان غلزئی کو ممبر شپ کارڈ جاری کرکے ممبر سازی مہم کا آغاز کردیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاک پارٹی جس طرح ملک کی سطح پر جمہوریت کے لئے جدوجہد رکھتی ہے اسی طرح پارٹی اپنے اندر بنیادی یونٹ سے لے کر مرکز کی سطح تک مراحل جمہوری طریقے سے سرانجام دینے پر مکمل یقین رکھتی ہے لہذا پارٹی ذمہ داران انتہائی خوش اسلوبی سے تمام مراحل طے شدہ شیڈل کے مطابق یقینی بنائیں ۔ دریں اثناء عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں جامع مسجد چمن میں دھماکے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہے کہ اس طرح کے ناروا ، انسانیت سوز عملیات کی نہ اسلام اجازت دیتا ہے اور نہ ہی پشتون معاشرہ ۔ چالیس سالہ جنگ و جدل خون ریزی سے پشتونخوا وطن کی درودیوار ،مسجد ، حجرہ ، سکول ، ہسپتال اور بازار خون آلود ہیں دہشت گردی ، انتہاء پسندی کا خاتمہ کئے بغیر ملک اور خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں ۔ باچاخان مرکز سے جاری کردہ صوبائی بیان میں چمن شہر کی مرکزی جامع میں دھماکہ اور اس کے نتیجے میں پیش امام سمیت نمازیوں کی بڑی تعداد میں زخمی ہونا نہ صرف قابل مذمت بلکہ قابل گرفت عمل بھی ہے ۔ بیا ن میں اس طر ح کے ناروا انسانیت دشمن کی سرکوبی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد اچھے اور برے کی تمیز کئے بغیر تمام دہشت گردوں اور ان کے مقامی سہولت کاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لا کر انہیں نشان عبرت بنایا جائے بیان میں زخمیوں کی فوری علاج معالجہ کا مطالبہ اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی گئی ۔