بلوچستان ،ٹریفک حادثات میں کمسن بچی سمیت 3افراد جاں بحق 3زخمی

  • November 22, 2018, 11:18 pm
  • National News
  • 87 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں کمسن بچی سمیت تین افراد جاں بحق تین زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابقکچلاک کے قریب کوئٹہ روڈ کراس کر تے ہوئے گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص لعل محمد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر کوئٹہ منتقل کر دیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا لاش کو ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے کر دیا۔دریں اثناء واشک کی تحصیل ناگ کی قومی شاہرہا پر دوگاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہوگیا ،دکی پولیس کیمطابق کلی پرانا دکی میں موٹرسائیکل سوار کوئلے سے لوڈ ٹرک سے مو ٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے پتھروں کے ڈھیر پر چڑھ کر گر گیاموٹرسائیکل کے گرنے سے 8 سالہ بچی بی بی عمیرہ ولد ڈاکٹر جعفر خان قوم ترین موٹرسائیکل سے گر کر ٹرک کے زد میں اکر جاں بحق ہوگئی جبکہ موٹرسائیکل سوار نوجوان محمد اشرف ولد خان محمد عرف خانان ماما قوم ترین سکنہ کلی پرانا دکی شدید زخمی ہوگیا۔ دکی۔ کلی پرانا دکی روڈ پر کام کی سست روی اور جگہ جگہ پڑے پتھروں کے ڈھیر لوگوں کیلئے وبال جان بن گئی دریں اثناء پشین سے ژوب آتے ہوئے بادن زئی کے قریب لیولز تھانہ کے قریب سپیڈ بریکر کی وجہ سے گاڑی الٹ گئی، دو افراد زخمی زخمیوں میں عبدالباری قوم اچکزئی اور محمدولی اچکزئی زخمی ہوگئے۔۔جنہیں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔۔ چیئرمین میونسپل کمیٹی انجینئر عبدالرحمن مندوخیل نے سول ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور انھیں ایمبولینس فراہم کرکے کوئٹہ ریفر کردیاگیا۔