بلوچستان کے قومی اجتماعی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، میر اسد بلوچ

  • November 23, 2018, 10:53 pm
  • National News
  • 64 Views

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر صوبائی وزیر واجہ میراسد اللہ بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے قومی اجتماعی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے اور نہ ہی کسی کو بلوچستان کے قومی اجتماعی مفادات پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت دی جاسکتی ہے بلوچستان کے تاریخی اور جغرافیائی اہمیت کو اجاگر کرنے ،سی پیک سمیت دیگر میگا پروجیکٹ سے بلوچستانی عوام کوا ستفادہ حاصل کرنے کی بابت اہم فیصلے کرنے ہونگے جس کیلئے بلوچستان حکومت بالخصوص بی این پی (عوامی)بلوچستانی عوام کی ترجمان کی حیثیت سے ہرفورم پرقومی اجتماعی مفادات کے دفاع کیلئے کوشاں ہے اوراس ضمن میں بلوچستانی عوام کو بنیادی سہولیات تعلیم ،صحت ،روزگار کے مواقع پیدا کرنے ،امن و امان کو احسن طریقے سے قائم کرنے کے ساتھ سی پیک سمیت دیگر میگا پروجیکٹس کے ثمرات جلد ہی عوام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو کوئٹہ میں اپنی رہائش گاہ پر بی این پی (عوامی) لسبیلہ کے ضلعی آرگنائزر میر قدرت اللہ ریکی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پیدا ہونے والے معاشی بحران ،سیاسی عدم استحکام اورغیر یقینی صورتحال جو سابق حکمرانوں کی جانب سے عوام کیلئے تحفہ کی صورت میں ہمیں وارث میں ملاہے جو سابق حکمرانوں نے عوام کی بجائے ذاتی و گروہی مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے بلوچستان میں مزید پسماندگی کی جانب دھکیلنے اوربنیادی حقوق سلب کرتے ہوئے اپنے ذاتی مفادات اور خواہشات کی تکمیل اور بینک بیلنس بڑھانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جس کی وجہ سے آج ایک مخصوص گروہ امیرسے امیر تر جبکہ اکثریتی آبادی کو مزید بدتر اور دو وقت کی روٹی کا محتاج بنادیا گیا ہے بی این پی(عوامی) ایسے حالات میں صوبائی حکومت میں شمولیت کوا یک چیلنج سمجھ کر قبول کرچکی ہے جس کیلئے باشعور اور غیرت مند بلوچستانی عوام کا تعاون اور مدد سے بلوچستان کی کھوئی ہوئی ساکھ کو بچانے کیلئے ہم سب کو تمام تر اختلافات اورذاتی مفادات کوبالائے طاق رکھ کرچلنا ہوگا ۔