دہشتگرد حملے کا نشانہ بننے والے باپ بیٹے کی میت کوئٹہ منتقل

  • November 23, 2018, 10:54 pm
  • National News
  • 167 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)کراچی میں چائینز قونصل خانہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ویزہ کے لگوانے کیلئے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے باپ اور بیٹا بھی دہشت گردوں کا نشانہ بننے لاشوں کی پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد کوئٹہ منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق کراچی میں چائینز قونصل خانہ میں دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد شہید ہو گئے واقعے میں جاں بحق ہونے والے دیگر 2 افراد کے شناختی کارڈز پر کوئٹہ کا پتہ درج ہے، جو باپ حاجی نیاز محمد، بیٹا ظاہر شاہ ہیں اور چینی قونصل خانے میں ویزہ لگوانے آئے تھے خاندانی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز حاجی نیاز محمد ولد عبدالکریم اور ظاہر شاہ ولد حاجی نیاز محمد ویزہ لگوانے کے لئے کوچ کے ذریعے کراچی پہنچے تھے اور جمعہ کو چائینز سفارتخانے گئے تھے جہاں پر وہ ویزہ لگوانے میں مصروف تھے کہ دہشت گردوں نے چائینز قونصل خانہ میں داخل ہو کر فائرنگ اور خودکش حملہ کیا جس کے زد میں آکر کوئٹہ سے تعلق رکھنے والا باپ اور بیٹا دہشت گردوں کا نشانہ بننے باپ اور بیٹا کوئٹہ میں کپڑے کا کاروبار کر تے تھے اور وہ چائنا کے لئے کاروبار کی غرض کیلئے جا رہے تھے کہ دہشت گردوں نے باپ اور بیٹے کو کو نشانہ بناکر شہید کر دیئے گئے لاشوں کی پوسٹ مارٹم کے بعد پی آئی اے ذریعے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا جہاں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا جائیگا۔