بلوچستان ،مختلف حادثات میں3افراد جاں بحق5زخمی

  • November 23, 2018, 10:54 pm
  • National News
  • 70 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ چاغی اور نوشکی میں ٹریفک کے مختلف حادثات کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق پانچ زخمی ہوگئے ،اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ضلع چاغی کے علاقے میں واقع سیندک پروجیکٹ مائننگ ڈیپارٹمنٹ میں ڈیمپر سے گر کر کمپنی کے 2 ملازمین رشید خان اور محمد علی جاں بحق ہوگئے لاشوں کوضابطے کی کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردیاگیاہے ، جاں بحق افراد کا تعلق نوشکی اور مستونگ سے بتایا جاتا ہے۔پولیس کے مطابق جمعہ کی شام عسکری مال کی کھائی میں ایک شخص گر کر جاں بحق ہوگیا لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیا مزید کارروائی کی جارہی ہے ،کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں دیوار گرنے سے 14 سالہ دین محمد اور شاید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر کوئٹہ منتقل کر دیا گیا مزید کارروائی کی جارہی ہے ۔نوشکی میں زائرین کے بس کو حادثہ تین افراد زخمی ہوئے تفصیلات کے مطابق آرسی ڈی شاہراہ پر تفتان سے کوئٹہ جانے والی زائرین کے گاڑی بریک فیل ہونے کی وجہ سے دوسرے گاڑی سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے تین افراد زخمی ہوگئے جس میں بچے اور خواتین شامل ہے نوشکی زخمیوں کو فوری طور پر فرسٹ ایڈ دینے کے بعد سول ہسپتال نوشکی منتقل کرکے طبی امداد دیدی گئی زخمیوں میں خواتین کے نام جن کا تعلق کرم ایجنسی سے بتایا جاتا ہے سلطانہ بی بی‘ سید بی بی اور بی بی حوا ہیں جن کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا اس موقع پر اسٹنٹ کمشنر نوشکی ڈی ایچ او نوشکی اور ایم ایس سول ہسپتال سمیت پولیس اور لیویز آفیسران بھی موجود تھے۔