حب، منشیات ،مسروقہ موٹرسائیکل واسلحہ برآمد 7ملزمان گرفتار

  • November 23, 2018, 10:55 pm
  • National News
  • 89 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلو چستان کے صنعتی شہر حب میں پو لیس کی منشیات فروشوں کے خلا ف کا رروائی میں7ملزمان کو گرفتار کر کے لا کھوں روپے کی منشیات ،2مو ٹر سائیکلیں اورایک ٹی ٹی پسٹل بر آمد کر لی گئی،بر آمد کئے گئے منشیات میں7کلو گرام چرس اور ڈھا ئی کلو گرام افیون شامل ہیں ۔ انچارچ سی آئی اے پولیس عطااللہ نمانی نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ جمعہ کو انچارج سی آئی اے عطا اللہ نمانی ، ایس ایچ او حب سٹی گل حسن ، ایس ایچ او ہائیٹ قادر شیخ نے پولیس پارٹی کے ہمراہ حب سرکل میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈان کرتے ہوئے ایک چھاپہ مار کارروائی میں7کلو گرام چرس ، ڈھائی کلو گرام افیون ، ایک عدد ٹی ٹی پسٹل اور دو موٹرسائیکل برآمد کرکے 7ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان سے مزید تفتیش جاری ہے، انھوں نے کہاکہ شہر میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈان کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جو جرائم پیشہ عناصر و منشیات فروشوں کے خاتمے تک جاری رہے گا۔