پاک بحریہ نے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

  • November 25, 2018, 11:56 pm
  • National News
  • 56 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک) گوادر میں پاک بحریہ کے عملے نے کارروائی کے دوران 1500کلو گرام چرس قبضے میں لے لی۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر گو ادرکے علاقے اورماڑہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے سمندر کے راستے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر 1500کلو گرام اعلیٰ کو الٹی کی چرس قبضے میں لے لی جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت 2100ملین روپے بتائی جاتی ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔