موجودہ حکومت عوام پر مسلط کردہ ہے ، جمعیت

  • November 25, 2018, 11:56 pm
  • National News
  • 55 Views

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام کی صوبائی مجلس عاملہ کادوروزہ اجلاس سینیٹرمولانافیض محمدکی صدارت میں ہواجس میں مختلف اضلاع کی درخوا ستوں،ملکی صورتحال اورجماعتی امورپرغورکیاگیا،اجلاس میں ضلع ژوب،شیرانی، موسی خیل،دکی،زیارت اورقلعہ عبداللہ سے آئے ہوئے وفود، درخواستوں اورتنظیمی فیصلوں پرغوروخوض کیاگیاجن کی سماعت ہوئی جبکہ 29نومبرکے اجلاس میں فیصلے کئے جائیں گے،اجلاس سے مولانافیض محمد،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،مولاناانوارالدین،مولاناعبداللہ جتک،صاحبزادہ کمال الدین،حاجی عبدالواحدصدیقی،حاجی محمدحسن شیرانی،مفتی غلام حیدراور سیدجانان آغانے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت کوایک ایجنڈے کے تحت عوام پرمسلط کی گئی ہے،انتخابات سے قبل الزامات لگانے اوربڑے بڑے دعوے کرنے کے بعداقتدارمیں سب کچھ بھول گئے،سودن سے قبل نام نہادتبدیلی تیل مصنوعات،ڈالرکی قیمت،گیس،بجلی سمیت تمام چیزوں کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ ہوا،چندے،قرضے اوربھیک مانگنے کے باوجودان سے ملک نہیں چلایاجاسکتاانہوں نے کہاکہ سلیکٹڈوزیراعظم ذہنی مریض ہیں مقتدرقوتوں نے کسی سنجیدہ شخص کے بجائے ذہنی مریض شخص کوملک پرمسلط کیاجن کے غیرسنجیدہ اقدامات سے ملک وقوم کی بدنامی ہورہی ہے،اب قوم کوپتہ چلاکہ تبدیلی کے نام پرکیسے نااہل لوگوں کواقتدارمیں لایاگیاانہوں نے کہاکہ چیف جسٹس نے بھی لاڈلے کے بارے میں مایوسی کااظہارکیااورموجودہ حکومت کونااہل اوربے صلاحیت قراردیاحکومت اناڑی لوگوں کے ہاتھ میں دی گئی ہے ایسے لوگ جوملک کے چلانے کے قابل نہیں وہ ملک کابیڑہ غرق کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ دین کے ابجدسے ناواقف شخص علماء کودین کے ناسمجھی کے طعنے دے رہے ہیں جوقوم کی بد قسمتی ہے۔