جیل اصلاح خانہ ہونا چاہئے ، نوابزادہ شازین بگٹی

  • November 25, 2018, 11:58 pm
  • National News
  • 71 Views

سبی(آئی این پی)جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ و قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرنوابزادہ شا زین بگٹی نے کہا ہے کہ جیل اصلاح خانے ہو نے چا ہیے تا کہ جیلو ں میں قید لوگ جب جیل سے رہا ہو کر معاشرے میں جا ئیں تو ایک با وقار زندگی بسر کریں جیلوں میں قیدیوں کو چھو ٹے موٹے ہنر سیکھا نے کا بھی بند وبست ہو نا چا ہیے قید کے دوران انھیں نماز اور روزے و دیگر اسلامی معلومات سے آگاہی بھی ضروری اقدام ہے جیل میں قیدیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولت کی فراہمی ممکن بنائی جائے محدودوسائل میں رہ کر ڈسٹرکٹ جیل سبی کو درپیش مسائل کو حل کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹر کٹ جیل سبی کے اچا نک معا ئنے کے مو قع پر قیدیوں اور عملے سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا اس مو قع پران کے ہمراہ جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی صدر ندیم کاکڑ، صوبائی جنرل سیکرٹری میر شمس کرد، مرکزی نائب صدر سعید صالح آغا کے علا وہ دیگر ڈسٹر کٹ آفیسران کی بڑی تعداد موجود تھی جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ و قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرنوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا کہ جیل میں بند قیدیوں کی فلاح وبہبود کیلئے تمام وسائل کو استعمال میں لایا جایا ہے جیلیں قیدیوں کی اصلاح کیلئے بنائی گئی ہیں وسائل میں رہ کر ڈسٹرکٹ جیل کو درپیش مسائل کا ازالہ کیا جائیگا جیل میں موجود قیدیوں کو وہ تمام سہولیات فراہم کی جا ئیں جو ملکی قوانین کے مطابق ہو قبل ازیں جیل آمد پر مہمانوں کو سلامی پیش کی گئی جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ و قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرنوابزادہ شاہ زین بگٹی نے ڈسٹرکٹ جیل سبی کے تمام بیرکوں سمیت لنگر خانہ اور اور جیل میں قائم میڈیکل بارک کا تفصیلی معائنہ کیا اور قیدی سے ان کے مسائل بھی دریافت کیے جیل سپریٹنڈنٹ سید عبد الرزاق شاہ نے سبی ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں سمیت جیل کو درپیش مسائل ومشکلات کے بارے میں بھی آگاہ کیاانہوں نے کہاکہ عالم دین با قاعدہ یہاں آکر قیدیوں کو نماز روزہ اور اسلامی تعلیمات کا درس دیتے ہیں ہماری کوشش ہوتی ہے کہ یہاں سے جانے والا قیدی معاشرے میں بہتر زندگی بسر کرے اور جرائم سے توبہ کرکے بہترین شہری بن کر اپنی زندگی بسر کرسکے اس موقع پر نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے جیل آمد پر کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے جبکہ قیدیوں کے ساتھ کھانا بھی کھایا رکن قو می اسمبلی وجمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی(آج) گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی اسکول اور گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول کو دورہ کریں گے ۔دریں اثناء جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ و قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرنوابزادہ شاہ زین بگٹی کی ڈسٹرکٹ جیل سبی آمد 4قیدیوں کو ریلیف مل گیا (آج) ایک قیدی جرمانے کی ادائیگی پر رہا ہوکر اپنے گھر جائے گا باقی تین بھی جلد رہا ہوجانے کا امکان ہے ۔تفصیلات کے مطابق جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ و قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرنوابزادہ شاہ زین بگٹی نے جیل میں قیدی چار قیدیوں جن میں عابد علی ولد غلام رسول ، عبدالحکیم ولد محمد رمضان ، گل محمد اور محمد اعجاز کی سزا مکمل ہونے کے باوجود جرمانے کی رقم نہ دینے کی وجہ سے قید رکھنے پر ان چاروں قیدیوں کی 35ہزار روپے جرمانے جیل میں جمع کردیا جس پر (آج) گل محمد کو رہا کیا جائے گا جبکہ تین قیدیوں کو بھی قوانین کے مطابق جلد رہائی نصیب ہوگی جبکہ جیل میں مختلف ایشیاء بھی (آج) فراہم کردی جائے گی جس میں مختلف سامان شامل ہے ۔