مسلسل جدوجہد ہی مسائل سے نجات کا ذریعہ ہے ،پشتونخوامیپ

  • November 25, 2018, 11:59 pm
  • National News
  • 74 Views

چمن ( پ ر) پشتونخوامیپ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ مظلوم اقوام وعوام کو زندگی کے ہر شعبے میں درپیش مشکلات ومسائل سے نجات مسلسل اور منظم جدوجہد میں پوشیدہ ہے۔ لہٰذا پارٹی عہدیداروں کو ہر سطح کے علاقائی وابتدائی یونٹوں کے اجلاسوں کے انعقاد کو یقینی بناکر جدوجہد کو مزید تیز کرنا ہوگااور 2دسمبر کو خان شہید کی شہادت کی برسی کے جلسے میں شرکت کیلئے ہر سطح پر تیاریاں مزید تیز کی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار پشتونخوامیپ کے صوبائی نائب صدر عبدالقہار خان ودان ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری عبدالمجید خان اچکزئی اور ضلعی ایگزیکٹو کے اراکین نے ضلع قلعہ عبداللہ کی ضلعی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں مختلف علاقائی کمیٹیوں اور ابتدائی یونٹوں کے اجلاسوں کے انعقاد اور 2دسمبر کے جلسے کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ مقررین نے کہا کہ اس خطے اور علاقے کے محکوم اقوام وعوام کوفرنگی استعمار سے نجات دلانے میں خان شہید شہید عبدالصمد خان اچکزئی کے ویژن مسلسل جدوجہد اور تاریخ ساز قربانیوں نے بنیادی کردار ادا کیا جنہوں نے ظلم وجبر کے تاریک ترین دور میں فرنگی استعمار اور اس کے کاسہ لیسوں کے خلاف حق کا علم بلند کرکے سیاسی جمہوری جدوجہد کی بنیاد رکھی اور اور انتہائی محدود رفقاء کے ساتھ مل کر ہر قسم کے اذیت ناک صورتحال اور مسلسل قید وبند کا سامنا کیا لیکن آخر کار فرنگیوں سے محکوم ومظلوم عوام کو نجات دلا دی۔ انہوں نے کہا کہ خان شہید ہمارے ملک کے قیام سے لیکر شہادت کے دن تک دوبارہ مسلسل جدوجہد جاری رکھ کر وقت کے تمام آمر حکمرانوں اور ان کے کاسہ لیسوں کیلئے ہمیشہ چیلنج بنے رہے اور آمر حکمرانوں اور ان کے کاسہ لیسوں کے ہر قسم کے ظلم وجبر ، قید وبند اور تمام تر مخالفتوں وسازشوں کے باوجود یہاں کی اقوام وعوام کو اسمبلی اور ووٹ کا مالک بنایا اور پشتون قومی تحریک اور ملک کے سیاسی جمہوری قوتوں کی تحریکوں کی حقیقی رہنمائی کی اور انھیں درست سمت عطاء کی اور پشتونخوا وطن کی قومی وحدت کی بحالی ،قومی تشخص ، قومی واک واختیار اور اس پشتون بلوچ دو قومی صوبے میں قومی برابری کے حصول سمیت ہر شعبہ زندگی میں واضح پروگرام کے ساتھ جاری جدوجہد کو حقیقی راہ پر ڈال کر انہیں ناقابل شکست بنایا ۔ مقررین نے کہا کہ پارٹی اجلاس کے فیصلوں کے مطابق ہر علاقے کے پارٹی عہدیداراور کارکن علاقائی کمیٹیوں اوریونٹوں کے اجلاسوں کا انعقاد یقینی بناکر اپنی انفرادی اور اجتماعی ذمہ داریوں کو پورا کریں اور جلسے کی تیاریوں کو مزید تیز کریں۔ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پشتونخوا وطن اور برصغیر پاک وہند کی آزادی کے عظیم رہنماء خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی شہادت کی ہر برسی بالخصوص اور تمام شہدا کی برسیاں قومی عزم اور ولولے کے ساتھ منانا اور اس دن پارٹی فیصلوں کے مطابق پروگراموں میں بھرپور انداز میں شرکت کرنا پارٹی کے تمام عہدیداروں اور کارکنوں کا قومی فریضہ ہے ۔ لہٰذا 2دسمبر کے جلسے میں شرکت کیلئے تمام ابتدائی یونٹوں کے اجلاسوں کے انعقاد اور ہر سطح پر بھرپور تیاریاں ضروری ہیں۔ اور تمام عہدیدارصلاحیتوں کو برؤے کار لاتے ہوئے اپنی تمام ذمہ داریوں کوبروقت پورا کریں۔ ان خیالات کا اظہار پشتونخوامیپ کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد عیسیٰ روشان ،مرکزی کمیٹی کے رکن ضلعی ڈپٹی سیکرٹری حاجی عبدالحق ابدال اور محمد دین باچا نے خانوزئی شار اول ، بلوزئی شار دوئم اور مرغہ ذکریا زئی ، چرمیان کے علاقائی کمیٹیوں اور ضلعی ڈپٹی سیکرٹری حاجی اکبر ،علاقائی سیکرٹری جانان افغان ،سینئر معاون حاجی محمد عظیم نے اجرم علاقائی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ضلعی معاون عبید اللہ پانیزئی اور پارٹی عہدیداروں اور کمیٹیوں کے اراکین نے بڑی تعدا د میں شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ پشتونخوامیپ ان کے اکابرین اور قیادت نے روز اول سے سیاسی جمہوری اصولوں پر مبنی سیاسی جدوجہد کرتے ہوئے ہر مسئلے پر ان کے موقف پر حالات اور واقعات کے مطابق مہر تصدیق ثبت کرلی ہے اس ملک کو ہر قسم کے بحرانوں سے نجات دلانے کیلئے پارٹی اور ان کی قیادت نے روز اول سے جو سیاسی اورحقیقی جمہوری موقف اپنایا تھا آج اسی موقف کو تمام ملک نے ہر سطح پر پذیرائی مل چکی ہے ۔