نصیرآباد ،تخریب کاری کا منصوبہ ناکام ،گولہ بارود برآمد

  • November 26, 2018, 11:57 pm
  • National News
  • 62 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)نصیرآباد پولیس کی چھتر کے علاقے میں تخریب کاری کے منصوبہ بندی کو ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں بارودی مواد بارودی سرنگیں برآمدکرکے ناکارہ بنادی گئیں ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیر کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی چھترغلام حیدر پیچوہا کی نگرانی میں پولیس نفری نے خفیہ اطلاع پر چھتر کے نواحی علاقے باغ تڑ میں کامیاب کاروائی کرکے تخریب کاری کے لئے زمین میں چھپایا گیا گولہ بارودکو برآمد کرکے ناکارہ بنادیا گیا برآمدہونے والے گولہ بارود میں دو انیٹی مائینز،دوآئی ڈی بم ،دوعددمارٹر گولے ،دوکلو بارودی مواد اور آٹھ کلو یوریا شامل ہیں ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیر نے پولیس کی کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ چھتر پولیس نے تخریب کاری کے ممکنہ منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے اہم اقدام کیا ہے جوکہ قابل تعریف عمل ہے ۔