بلوچستان، ٹریفک حادثات 5افراد جاں بحق2زخمی ،ایک شخص قتل ،2افراد کی خودکشی

  • November 26, 2018, 11:58 pm
  • National News
  • 81 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)بلوچستان کے علاقے اوتھل اور خضدار میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق دوزخمی لورالائی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ایک شخص قتل کوئٹہ اور نصیرآباد میں دوافراد نے خودکشی کرلی تفصیلات کیمطابق پیر کے روز اوتھل سے 70کلومیٹر دور لسبیلہ کے علاقے گڈانی لک بدوک کے قریب کوئٹہ سے کراچی جانیوالی ارباز کوچ مخالفت سمت سے آنیوالی پک اپ سے ٹکر اگئی اور اس خوفناک حادثے کے نتیجے میں پک اپ سوار چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اور ریسکیو عملے نے بڑی جدوجہد کے بعد نعشوں کو نکال کر جام غلام قادر ہسپتال حب پہنچایا اور ڈاکٹرز کی ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں اور جاں بحق افراد کا تعلق لسبیلہ کے علاقے ساکران سے بتایا جاتا ہے اور جاں بحق افراد ساکران سے وندر آرہے تھے لیکن بدقسمت کوچ نے چاروں افراد کی جان لے لی اور حادثے کے فوری بعد کوچ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا اور پولیس نے کوچ کو اپنی تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے تاہم کوچ کے تمام مسافر محفوظ رہے اور حادثے کے بعد قومی شاہراہ کے دونوں اطراف ٹریفک کیلئے معطل ہوگئے اور کراچی سے کوئٹہ جانیوالی ٹریفک کئی گھنٹوں تک معطل رہی اور گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ جاں بحق افراد کے نعشوں کو گھر پہنچانے پر گہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار ہوگئی ہے ،قلات ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن میر محمد بنگلزئی کی گاڑی قلات کے علاقہ رینج میں بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا،قلات ڈویژن کے ڈائریکٹر میر محمد بنگلزئی مستونگ سے خضدار آرہے تھے کہ ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ، وہ کافی عرصہ سے خضدار میں ڈویژنل ڈائریکٹر کے عہدے پر اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے ۔لورالائی کے علاقے کلی لغئی میں رات کے 12بجے پائے گل ولد نذر گل زرکون کو شادی ہونے کے محض 7گھنٹے کے گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا جس پر اے سی بوری فیاض علی تحصیلدار بوری اسد شیرانی تفتیشی افیسر محمود ناصر رسالدار لیویز ودود کدیزئی اور لیویز ٹیم نے کلی لغئی میں چھاپہ مارکر ملزم ضیاوالدین ولد نور محمد زرکون کو گرفتار کرلیا گیا جس نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کے میں اپنے سگے کزن کو پائے گل کو اس وجہ سے قتل کردیا گیا کے میں اسکے ہونے والے بیوی سے شادی کرلونگا اور انتظامیہ کے سامنے آلہ قتل ٹی ٹی پستول انکے حوالہ کردیا گیا مزید تفتیش لورالائی لیویز کرہی ہے یاد رئیں کے ملزم ہتیم ہے اور مقتول کے گھر میں پلا بڑا ہے۔نصیرآباد پولیس تھانہ میرحسن کی حدود گوٹھ غلام مصطفی میں 20سالہ نوجوان عبدالرشید نے آتشی اسلحہ سے فائرنگ کرکے مبینہ خودکشی کرلی اطلاع ملنے پر میرحسن پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لیکر ڈیرہ مرادجمالی کی سیول ہسپتال پہنچادیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کرکے مید کاروائی شروع کردی ہے تاہم خودکشی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔دریں اثناء کوئٹہ کے علاقے غوث آباد میں 18سالہ نوجوان شاہد ولد امیر حمزہ نے گلے میں پندہ ڈال کر خودکشی کرلی پولیس نے موقع پرپہنچ کر لاش ہسپتال منتقل کردی جہاں سے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیا۔