بلوچستان حکومت نے گورنمنٹ ایمپلائزبنویلنٹ فنڈ ایکٹ 2018 منظور کرلیا ،نوٹیفکیشن جاری

  • November 27, 2018, 11:54 pm
  • National News
  • 94 Views

کوئٹہ(این این آئی بلوچستان حکومت اور صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ نے دی بلوچستان گورنمنٹ ایمپلائز بنویلنٹ فنڈ ایکٹ XV of2018 2018کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا اسمبلی سے منظوری لینے سے قبل وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے صوبائی کابینہ کے اجلاس سے مزکورہ ایکٹ منظور کرایا تھا جس کے بعد دی بلوچستان گورنمنٹ ایمپلائز بنویلنٹ فنڈ ایکٹ XV of 2018 کو اسمبلی میں پیش کیا گیا اور اسمبلی سے منظوری کے بعد اسے گورنر بلوچستان سے منظوری کیلئے سمری بھجوائی گئی جسے معزز گورنر نے مورخہ انیس نومبر کو منظوری دی (منظور شدہ ایکٹ کی کاپی بلوچستان لیبر فیڈریشن کی فیس بک آئی ڈی پر دیکھی اور حاصل کی جاسکتی ہے) ۔ دی بلوچستان گورنمنٹ ایمپلائز بنویلنٹ فنڈ ایکٹ XV of 2018 کو باقاعدہ تحریری نوٹیفیکشن کیلئے ایس اینڈ جی اے ڈی اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کو بھجوا دیا گیا ہے ۔ ممتاز مزدوررہنما اور کم سے کم اجرت کی حکومتی کمیٹی کے رکن بلوچستان لیبر فیڈریشن کے خان زمان قاسم خان عابد بٹ نے دی بلوچستان گورنمنٹ ایمپلائز بنویلنٹ فنڈ ایکٹ XV of 2018 کی منظوری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا صوبے کے مزدوروں کی سب سے بڑی رجسٹرد فیڈریشن بلوچستان لیبر فیڈریشن اور اس میں شامل پچاس سے زائد مزدور یونینز کا درینہ مطالبہ رہا ہے کہ بلوچستا ن کے مزدوروں کو بینویلنٹ فنڈزکی مد میں ملنے والی مراعات سکالرشب جہیز گرانٹ ریٹائرمنٹ کی مد میں ملنے والی سہولیات اور سب سے بڑھ پر حج کی سعادت کے حوالے سے بینویلنٹ فنڈ کی مد میں جو قرعہ اندازی ہوتی رہی اس میں ہمیشہ تضاد پیدا ہوتا تھا اور ہر سال اکثر محکموں کے ملازم اس قرعہ اندازی میں رہ جاتے تھے ۔ اب یہ امید پیدا ہوگئی ہے کہ دی بلوچستان گورنمنٹ ایمپلائز بنویلنٹ فنڈ ایکٹ XV of 2018کے تحت بینویلنٹ کی مد میں یہ تمام مراعات یکمشت گریڈ ایک تا بائیس کے ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے موقع پر گریجویٹی کے ساتھ ادا کی جائیں گی جس سے ایک طرف درجہ چہارم کے ملازمین اور مزدوروں کی مشکلات کے حل میں مدد ملے گی اور وہ اس یکمشت ملنے والی بینویلنٹ فنڈ کی رقم سے ریٹائر منٹ کے موقع پر کوئی مناسب روزگار یا اس کا متبادل تلاش کرسکیں گے ۔ مزدور رہنماؤں نے کہا کہ اس قبل سابقہ ادوار کے وزرائے اعلی کو بھی تحریری طور پر لکھا گیا اور اس حوالے سے پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین کی جانب سے سات ماہ تک جدوجہد بھی کی گئی اس میں ہمارا مطالبہ بینویلنت فنڈز کی مراعات اور بلوچستان میں دوران ڈیوٹی فوت ہونیوالے مزدوروں اور ملازمین کے بچوں کی تعیناتی بھی دیرینہ مطالبہ رہا کیوں کہ وفاق اور چار صوبوں میں اس پر عمل ہورہا ہے صرب بلوچستان کے درجہ چہارم کے مزدور اور ملازمین اس حق سے محروم ہیں وزیر اعلی جام کمال خان اس اہم مسئلے کو بھی حل کرنے پر توجہ دیں گے۔