ملک میں جمہوریت نام کورہ گئی ہے ، مولانا حیدری

  • November 27, 2018, 11:56 pm
  • National News
  • 68 Views

اسلام آباد/کوئٹہ (این این آئی)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت نام کی رہ گئی ہے ، حکومت کی سو دن کی کارکردگی صفر ہے ، پاکستان اقتصادی طور پہ عالمی مالیاتی اداروں کا غلام بن چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں جمعیت علمائے اسلام کی رکنیت سازی بھرپور طریقے سے جاری ہے ملک کو یہودی لابی کے حوالے نہیں ہونے دینگے پرامن احتجاج میں مزید وسعت لائینگے دینی قوتوں نے یکجا ہو کر ناموس رسالت کے مسئلے پہ سٹینڈ لیا ہے واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ملک میں یہودی لابی کے ایجنڈے کو تسلیم نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران عوامی نمائندے نہیں جس طرف ریاست کو لے جایا جارہا ہے یہ ریاست کا راستہ نہیں پاکستان کو مغرب کی کالونی نہیں بننے دینگے انہوں نے کہا کہ ملک میں اپنے مرضی کے فیصلے نہیں ہورہے پاکستان کو مغرب کی لونڈی نہیں بننے دینگے انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے سو دن میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ملک کو بحرانوں سے دوچار کردیا گیا ہے کوئی ایسا ادارہ نہیں جو دیوالیہ پن کی طرف جارہا ہو مکمل طور پہ ملک مفلوج ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ ہم اس جعلی کو حکومت کو نہیں مانتے