قلات، گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے دو بچوں سمیت 3افراد جاں بحق2زخمی

  • November 27, 2018, 11:57 pm
  • National News
  • 119 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے سرخین کے قریب لڈوزہری میں گاڑی گہری کھائی میں گر نے سے دو بچوں سمیت تین افراد جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے لڈو زہری سے قلات کے علاقے کپوتو جارہی تھی قلات لیویزکے مطابق میر محمد رئیسانی اپنے خاندان کے ساتھ زہری سے قلات کے علاقے کپوتو جارہے تھے کہ ان کی گاڑی بے کابو ہوکر راہو کھنڈ میں جاگری جس کے نتیجے میں دو کمسن بچو اور ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے حادثے میر محمد رئیسانی بھی زخمی ہو گئے اطلاع ملتے ہیں قلات لیویز موقع پر پہنچ کر زخمی اور لاشوں کو ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا جہا ں ابتدائی طبعی امداد کے بعد زخمی میر محمد کو مزید علاج کے لیئے کوئٹہ روانہ کر دیا گیا جبکہ ضروری کاروائی کے بعد کمسن بچوں کی لاشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ،اطلاعات کے مطابق کوئٹہ سے نوشکی آنے والی بس لیویز تھانہ کیشنگی کے قریب ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں 5 مسافر زخمی ہوئے جنہیں ضلعی ہیڈ کوارٹر نوشکی میں طبی امداد دی گئی،ایک دوسرے حادثے میں کلی شریف خان کے راستے کی خواجہ آمد قریب موٹر سائیکل حادثے میں محمد ظاہر اور محمد شریف زخمی ہوئے جنھیں طبی امداد کیلئے سول ہسپتال نوشکی لایا گیا۔