کوئٹہ 24گھنٹوں میں راہزنی وڈکیتی کی کئی وارداتیں

  • November 27, 2018, 12:01 am
  • National News
  • 270 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)شہر میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 موٹرسائیکل چھن لی گئی گاڑی چوری دکان پر ڈکیتی تفصلات کے مطابق پیر کے روز فیروز آباد کا رہاشی احمد اللہ سے سبزل روڈ پر اور کلی شیخان میں رحمت اللہ دو نامعلوم مسلح افرد نے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل چھین لی اور فرار ہو گئے سریاب پولیس نے رپورٹ درج کر کے تلاش شروع کر دی جبکہ طوغی روڈ پر ایک شخص سے دو نا معلوم افراد موٹرسائیکل لے کر فرار ہو گے واقعے کے حوالے سے قائدآباد تھانے رابط کرنے پر ڈیوتی پر موجود عملے نے لاعلمی کا اظہار کیا گزشتہ روزموسیٰ ٰکالونی سے ایک شخص سے نا معلوم افرد موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے جبکہ جناح روڈ سے لیڈی ڈاکٹر کی گاڑی چوری کر لی گئی اسی رات چمن ہاؤسنگ اسکیم میں اسلحہ کے زور پر نا معلوم مسلح افرد پرچون کی دکان سے ایک لاکھ 50 ہزار روپے لے گئے پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔