وزیراعلیٰ جام کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

  • November 27, 2018, 12:02 am
  • National News
  • 118 Views

کوئٹہ (خ ن )وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں شاندار کامیابی پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ٹیم کے کیپٹن سرفراز احمد تمام کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کومبارکباد دی ہے۔ٹیم کے نام اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ یہ کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے تمام کھلاڑیوں نے کھیل کے ہر شعبہ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے خود کو بہترین ٹیم کے طور پر منوایا خاص طور سے مایہ ناز سپنر یاسر شاہ نے ٹیم کی کامیابی میں بنیادی کردار ادا کیا۔وزیراعلیٰ نے توقع ظاہر کی ہے کہ قومی کرکٹ اپنی کا رکردگی برقرار رکھ کر فتوحات کا تسلسل جاری رکھے گی وزیراعلیٰ نے ٹیم کی مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔