حکومت کا سوروزہ ہنی مون ختم ہوگیا اب سہرا تارکر عوام کے مسائل حل کرے ، زاہد اختر بلوچ

  • November 29, 2018, 12:25 am
  • National News
  • 55 Views

کوئٹہ(پ ر)جماعت اسلامی کے قائمقام صوبائی امیر زاہدا ختر بلوچ نے کہا کہ نے کہاہے کہ حکومت بتائے کہ اس نے کوئٹہ میں ٹریفک کا مسئلہ کب تک حل کرنا ہے دس منٹ کا سفر ایک گھنٹہ میں طے ہورہا ہے جس سے عوام نفسیاتی مریض بن گیے ہیں ٹریفک کے مسئلہ کو جس سست روی سے حل کیاجارہا ہے اس کے ثمرات دیکھنے کیلئے کوئٹہ کے عوام کو عمر حضرت نوح ؑ درکار ہوگی موجودہ حکومت کے سو دن مکمل ہونے پر اس کا ہنی مون ختم ہوگیا ہے اب سہرااتار کر عوام کے مسائل حل کرے،انہوں نے کوئٹہ شہر میں بدترین ٹریفک جام، اہم شاہراہوں پر رکاوٹوں ،پارکنگ کے باعث ٹریفک کی روانی میں خلل اور ٹریفک جام پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ شہریوں کو ٹریفک کی روانی کے حوالے سے درپیش مشکلات اور پریشانیاں دور کی جائیں،اہم شاہراہوں پر سے رکاوٹیں ہٹائی جائیں،ناجائز تجاوزارت ،جگہ جگہ پارکنگ ختم کرکے سڑکیں ٹریفک کے لیے کھولی جائیں۔انہوں نے کہا کہ شہری گھنٹوں گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسے رہنے پر مجبور اور شدید ذہنی اور جسمانی اذیت سے دوچا ر ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے دفاتر ،ہسپتالوں اورتعلیمی اداروں میں بروقت پہنچنے والوں کو شدیددشواریوں اور پریشانیوں کا سامنا ہے، ایمبولینسیں بھی گھنٹوں ٹریفک میں پھنسی رہتی ہیں جس کی وجہ سے مریض بھی ہسپتالوں تک پہنچنے میں شدید مسائل کا شکار ہیں ۔ٹریفک جام کے دوران خواتین ،بچے اور بزرگ بھی اس سنگین صورت حال کا شکار ہو رہے ہیں ۔ٹریفک کنٹرول کرنے کا کوئی نظام موجود نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دوسری طرف وی آئی پی مومنٹ نے بھی عوام کو ازیت میں مبتلا کر دیا ہے معمولی معمولی آفیسر ،ممبران اسمبلی کی مومنٹ کی وجہ سے ٹریفک جام رہتاہے حکومت صوبائی دارالحکومت کے ٹریفک کے مسائل فی الفور حل کریں مناسب دیرپا ٹریفک دیکر اس پرعمل درآمد کروائیں تا کہ شہری اس پریشان کن صورت حال سے دوچار نہ ہوتے ۔انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان ، ڈی آئی جی ٹریفک،میئر کوئٹہ سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ شہریوں کو کو درپیش مشکلات اور پریشانیوں کو فوری دور کیاجائے ۔#