صوبائی حکومت معیار تعلیم کی بہتری کیلئے کوشاں ہے ، محمد خان لہڑی

  • November 29, 2018, 12:26 am
  • National News
  • 57 Views

کوئٹہ(خ ن ) صوبائی مشیر برائے تعلیم حاجی محمد خان لہڑی سے بدھ کے روز رکن صوبائی اسمبلی میر سکندر خان عمرانی نے ملاقات کی ملاقات میں صوبے کے سیاسی معاملات و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر صوبائی مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں تعلیم کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبائی حکومت صوبے میں معیار تعلیم کی بہتری کیلئے کوشاں ہے ۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی میر سکندر خان عمرانی نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے تعلیم کے فروغ اور بہتری کیلئے کئے جانے والے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مشیر تعلیم اسی طرح صوبے میں معیار تعلیم کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔ اس موقع پر صوبائی مشیر تعلیم نے رکن صوبائی اسمبلی کو حلقے کے مسائل اور ان کے حل کی ممکن یقین دہانی کرائی ۔