غیر قانونی شکار کے تدارک کیلئے ٹیمیں تشکیل دی جائیں ، ضیاء لانگو

  • November 29, 2018, 12:26 am
  • National News
  • 45 Views

کوئٹہ (خ ن )صوبائی وزیر جنگلات وجنگلی حیات میر ضیا ء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ جنگلی جانوروں کے مسکن اوران کے تحفظ کیلئے بھر پورا قدامات کئے جائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ جنگلات وجنگلی حیات کے آفیسران کی جانب سے محکمہ ہذا کے ترقیاتی پروگراموں کے حوالے سے دی گئی بریفنگ کے موقع پر کیا ۔صوبائی وزیر جنگلات نے محکمے کے آفیسران کو ہدایت کی کہ وہ صوبے میں غیر قانونی شکارکے روک تھام کیلئے چھا پہ مار ٹیمیں تشکیل دیں تاکہ غیر قانونی شکار کا تدارک ممکن ہوسکے ۔صوبائی وزیر نے اس موقع پر ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے دس بیلین ٹری پروگرام کو احسن طریقے سے پا یہ تکمیل کیلئے تمام اراکین اسمبلی اور متعلقہ اعلیٰ آفیسران سے مشاورت کریں اور اس ضمن میں ضروری اقدامات کو یقینی بنائیں ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ مزکورہ پروگرام سے متعلق جاری تیاریوں کے حوالے سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کوبھی تفصیلی بریفنگ دی جائے گی ۔