بلوچستان ، فائرنگ وگروہی تصادم میں 2افراد جاں بحق5زخمی

  • November 29, 2018, 12:27 am
  • National News
  • 88 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)مستونگ اور قلعہ سیف اللہ میں فائرنگ گروہی تصادم میں دو افراد جاں بحق پانچ زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق قلعہ سیف اللہ کے علاقے کلی علوزئی میں زمین کے تنازعے پر دو گروہوں میں تصادم ایک شخص ظاہر خان ولد حاجی جہان علوزئی جانبحق پانچ افراد زخمی زخمیوں میں مقتول کے دو بھائی عبدالواحد اور خان محمد شامل ہیں دیگر زخمیوں میں مقتول کے پسران زین اللہ ،فیض اللہ اورسمیع اللہ شامل ہیں اسسٹبٹ کمشنر قلعہ سیف اللہ محمد ریاض ،تحصیلدار اللہ نور کاکڑ اور ایس ایچ او عبدالکریم مندوخیل موقع اور بعد میں سول ہسپتال قلعہ سیف اللہ پہنچ گئے تحصیلدار اللہ نور کاکڑ کے مطابق ملوث افراد نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں اور پھتروں سے وار کیا ھے قلعہ سیف اللہ انتظامیہ نے بروقت پہنچ کر مزید تباہی سے فریقین کو بچایا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد ریاض سول ہسپتال قلعہ سیف اللہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقتول کو پوسٹ مارٹم کیلئے کوئٹہ ریفر کیا جائے گا مستونگ کے علاقے عزیز آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص عبدالباقی کو قتل کر دیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے لاش کو ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا مزید کا رروائی کی جا رہی ہے ۔بعدازاں مستونگ میں بدامنی کا سلسلہ جاری چوروں ڈاکووں کی فائرنگ سے نوجوان شہید لواحقین و شہریوں اور تمام سیاسی جماعتوں کے سینکڑوں کارکنوں کا ڈی سی ہاوس کے سامنے لاش رکھ کر 6 گنھٹے کوئیٹہ کراچی قومی شاہراہ بلاک شہر میں مکمل شٹرڈاون ہڑتال رہے ایس ایچ او سٹی معطل 48 گھنٹے میں ملزمان کی گرفتاری اور آئی جی پولیس اور کمیشنر قلات ڈویژن کی یقین دہانی پر مذاکرات کامیاب 4 دسمبر تک پولیس کے تمام ضلعی افسران کو معطل اور تبادلے تک احتجاج موخر کردیاگیا ۔