حلقہ پی بی 26کے ضمنی انتخابات کیلئے 27امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے

  • November 29, 2018, 12:28 am
  • National News
  • 151 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 26کے ضمنی انتخابات کیلئے 27امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے ۔صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نیاز احمد بلوچ کے مطابق بلوچستان صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 26کے ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کی 28نومبرآخری تاریخ تھی مقررہ وقت پر 27امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے29 نومبر کو نامزد امیدواروں کی لسٹ آویزاں کی جائیں گی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال3دسمبر کو ہوگی جبکہ کاغذات نامزدگی منظوریا مستر د ہونے کے خلاف اپیلیں 6دسمبر تک دائر کی جاسکیں گی اور 8دسمبر تک دائر اپیلوں پر فیصلے کئے جائیں گے امیدواروں کی نظرثانی شدہ لسٹ 9دسمبر کو آویزاں کی جائے گی جبکہ امیدوار 10دسمبر تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے امیدواروں کو انتخابی نشاناتت 11دسمبر کو الاٹ کئے جائیں گے جبکہ پولنگ 31دسمبر ہوگی