بھارت بھاگنے کی بجائے مذاکرات کی میز پر آئے،میر ضیاء لانگو

  • November 29, 2018, 12:01 am
  • National News
  • 40 Views

کوئٹہ(این این آئی)صوبائی وزیر جنگلات و جنگلی حیات میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد پاک بھارت تعلقات کی بہتری کیلئے اہم پیش رفت ہے بھارت مذاکرات سے بھاگنے کی بجائے مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر تمام مسائل حل کرے پاکستان اور افغانستان کے رشتے اور تعلقات بہت مضبوط اور پرانے ہیں اس کی بحالی کیلئے بھی اقدامات کی ضرورت ہے ،یہ بات انہوں نے جمعرات کو اپنے دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ وفاقی حکومت نے وزیراعظم عمران اورآرمی چیف کی نگرانی میں کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت کے عوام نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی حکومت ،پاک فوج اور عوام نے ہمیشہ ہمسایہ ممالک اور خاص کر بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کی ہے اور اس کو ہر بار میز کے ٹیبل پر آنے کی دعوت دی لیکن بھارتی حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کی بجائے تعلقات کی خرابی کیلئے پالیسی اپنائی جو دونوں ممالک کیلئے نیگ شگون نہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان افغانستان کے ساتھ بھی تعلقات بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے اور پاک افغان تعلقات ایک مثالی رشتے کی مانند ہیں آج بھی دونوں ممالک کے عوام چاہتے ہیں کہ تعلقات بہتر ہو جائیں اس سلسلے میں ہمارے سیکورٹی اداروں نے کوشش بھی کی اور حکومت وقت نے بھی افغانستان کو دعوت دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات اتنے قریب ہیں کہ ایک گھر سے نکلے تو افغانستان شروع ہوجاتا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ دونوں ممالک کے عوام کے دل بھی قریب ہیں لیکن بعض لوگوں نے اس دل کو قریب لانے کی بجائے دور کرنے کی سازش کی ہے اگر پاکستان اور افغانستان کے تعلقات بہتر ہوجائیں تو اس سے دہشت گردی کا بھی خاتمہ ہوگا