بلوچستان صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کیلئے کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا

  • November 30, 2018, 11:30 pm
  • National News
  • 66 Views

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کیلئے جمعیت علماء اسلام اور بلوچستان نیشنل پارٹی ،پشتونخواملی عوامی پارٹی ،مسلم لیگ(ن)کے درمیان کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا جبکہ سابق وزیراعلیٰ اور نومنتخب رکن اسمبلی نواب اسلم رئیسانی نے ابھی تک کسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا ہے ان سے پارلیمانی جماعتوں نے رابطے قائم کئے ہیں مگر انہوں نے کسی کو فوری طورپر کوئی جواب نہیں دیا ہے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اڑھائی ماہ گزرنے کے باوجود اپوزیشن لیڈر کا انتخاب نہ ہونا وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے خوش آئند ہے کیونکہ جب تک اپوزیشن لیڈرکا انتخاب نہیں ہوگا اسوقت تک اسٹیڈنگ کمیٹیوں کا بھی انتخاب نہیں ہوسکتا دوسری جانب اسپیکر،ڈپٹی اسپیکر سمیت کئی صوبائی وزراء ،ارکان اسمبلی کے خلاف انتخابات میں انکے مقابلے میں ہارنے والے امیدواروں نے سپریم کورٹ ،ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کے پاس اپیلیں دائر کر رکھی ہیں جن کا فیصلہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہوگا کئی منتخب ارکان اسمبلی کا فیصلہ محفوظ ہوچکا ہے اس فیصلے کے بعد بلوچستان کی سیاست میں ایک نئی تبدیلی آسکتی ہے۔