عوام کی بلاتفرق خدمت ، ترقی وخوشحالی کیلئے کوشاں ہیں، ملک نعیم بازئی

  • November 30, 2018, 11:30 pm
  • National News
  • 36 Views

کوئٹہ(خ ن)صوبائی مشیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی نے کہا ہے کہ بلا تفریق خدمت عوام کی ترقی وخوشحالی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں موسم سرما میں گیس پریشر میں کمی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام عذاب میں مبتلا ہیں گیس پریشر میں بہتری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں ان خیالات کا اظہا رانہوں نے اپنے دفتر میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا ہے کہ عوام کی بلا تفریق خدمت اور عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے عوام اور حلقے کی ترقی وخوشحالی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ نوحصار، سملی، کرک، کلی آٹو زئی، کچلاک، سرہ غڑہ گئی کے علاقوں میں موسم سرما کے شروع ہو تے ہی گیس پریشر میں کمی ولوڈ شیڈنگ نے عوام کو عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے جبکہ صارفین با قاعدگی سے گیس کے بل بھی ادا کر تے ہیں مگر اس کے باوجود مسائل سے دوچار ہیں گیس کمپنی کے ذمہ دار وں کو بار بار یا د دہانی کے باوجود گیس پریشر میں بہتری کے بارے میں خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے مذکورہ علاقون سمیت کوئٹہ شہر میں بھی گیس پریشر درست غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر فوری طور پر اقدامات کئے جائیں انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوستان کی قیادت میں عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے صوبے میں عوام کی خوشحالی کے منصوبوں کا جال بچھایا جائے گا صوبائی کا بینہ کے اجلاس میں خالی آسامیوں پر بھر تیوں کی منظوری دی گئی ہے تاکہ صوبے کے بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کر کے بے روزگاری کا خاتمہ کیا جا سکے۔