بلوچستان حکومت میں وفاق کے احکامات سے انکار کی جرات نہیں ، نواب ثناء زہری

  • November 30, 2018, 11:31 pm
  • National News
  • 108 Views

کوئٹہ(این این آئی)چیف آف جھالاوان و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان مسلم لیگ(ن ) کے صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور انداز میں حصہ لے گی پارٹی کارکن اس سلسلے میں ہدایت جاری کردی گئی ہے ۔یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں کس نظام کے تحت بلدیاتی انتخابات ہونگے یہ معلوم نہیں لگتا ہے کہ جو مرکز کہے گا وہ صوبائی حکومت کریگی کیونکہ صوبے میں اتنی جرات نہیں کہ وہ مرکز کے احکامات ماننے سے انکارکرے ۔انہوں نے کہا کہ جب حکومت کمزور ہو اور مانگ تانگ کر گزارا کر رہی ہو تووہ حکومت کوئی فیصلہ نہیں کرسکتی جب ہم نے اقتدار چھوڑا تھا خزانہ بھرا ہوا تھا اب معلوم ہوا ہے کہ موجودہ حکومت کو بنے اڑھائی ماہ ہوچکے ہیں لیکن ابھی تک مالی بحران سے دوچار ہے یہ عجیب سی بات ہے کہ جو حکومت ابھی تک اپنے دور کا کوئی بھی نیا پروجیکٹ شروع نہیں کرسکی وہ بلوچستان بینک بنانے کے بارے میں فیصلہ کرلیتی ہے بینک چلانے کیلئے پیسہ کہاں سے آئے گا اس بارے میں شاید حکومت کو بھی پتہ نہیں صرف عوام کو خوش کرنے کیلئے یہ حکومت بنائی گئی ہے اور جن لوگوں نے حکومت بنائی ہے وہ سب کو معلوم ہے اتحادی بھی اب ناراض ہورہے ہیں کہ حکومت نہیں چل سکتی تھی تو ہمیں ساتھ کیوں شامل کیا ہے وقت آنے پر جب میری حکومت کو تبدیل گن پوائنٹ پر ارکان اسمبلی کو بلاکر تبدیل کیا گیا تھا اس بارے میں وقت آنے پر انکشاف کروں گا اسوقت مناسب نہیں ہے کہ میں کچھ انکشاف کروں وقت آنے پر سب کو بتایا جائے گا کہ میری حکومت کس کے کہنے پر اور حکومت کی تبدیلی میں سرفہرست کونسے مسلم لیگی آگے آگے تھے آج کل وہ مسلم لیگی نہیں ’’ابا‘‘ بن گئے ہیں جب کوئی شخص’’ ابا‘‘ بنتا ہے تو اسکو سب کوساتھ لیکر چلنا پڑتا ہے وٹس اپ پر حکومت نہیں چلتی بلوچستان قبائلی صوبہ ہے یہاں کے اپنے رسم ورواج ہیں اور حکومت کرنے کا اپناطریقہ ہے وٹس اپ پر غیر ملکوں میں حکومت ہوسکتی ہے بلوچستان میں نہیں ہوسکتی۔