کرپشن پاکستان کو درپیش بڑے چیلنجز میں سے ایک ہے ،چیئرمین نیب

  • November 30, 2018, 11:31 pm
  • National News
  • 86 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)کرپشن پاکستان کو درپیش بڑے چیلنجز میں سے ایک ہے ، معاشرے کے تمام طبقات کی مشترکہ کوششوں سے کرپشن کے عفریت سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے ، فن کار اور فلم ساز کرپشن سمیت تمام معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لئے موثر کردار ادا کر سکتے ہیں ، کرپشن کے خلاف اس جدوجہد میں معاشرے کے ہر فرد کو قومی جزبے کے طور پر نیب کے ہاتھ مظبوط کرنے ہونگے‘ ان خیالات کا اظہارڈائر یکٹر جنرل پاکستان نیشنل کونسل آٖ ف آرٹس سید جمال شاہ اور ڈائر یکٹر نیب بلوچستان زاہد شیخ نے نیب کے زیر اہتمام مختصردورانئے کی فلمز کے مقابلے کی ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شارٹ فلمز کے مقابلوں میں بلوچستان کے مختلف میڈیا ہاؤسز نے حصہ لیا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈی جی پی این سی اے سید جمال شاہ تھے جب کہ سینئر پروڈیوسر پاکستان ٹیلی ویژن کوئٹہ سید گل شاہ نے جیوری رکن کے فرائض سر انجام دئیے ‘مقررین نے کہا کہ عوام میں شعوری آگاہی کے فروغ اور کرپشن کے انسداد کے لئے رائے عامہ کو مثبت انداز فکر کی ترغیب کے لئے میڈیا اہم کردار ادا کر سکتا ہے کہ معاشرے میں میرٹ کی حوصلہ شکنی کے باعث مثبت کردار کم ہو رہے ہیں ہمیں اجتماعی زندگی میں بدعنوانی کی عملاً حوصلہ شکنی اور میرٹ کی حوصلہ افزائی کر کے انصاف پر مبنی معاشرے کی تشکیل میں اپنا اپنا حصہ ڈالنا ہوگا صحیح افراد کو ان کا اصل مقام دے کر وطن عزیز کو بد عنوانی کے عفریت سے نجات دلانی ہوگی‘ انہوں نے کرپشن کے خلاف مختصر فلم سازی پر کام کرنے والے تمام افراد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد محض پوزیشن کا حصول نہیں بلکہ کرپشن کے خلاف ایک جہد مسلسل کی وہ کوشش ہے جس میں وسعت لا کر کرپشن سے پاک معاشرتی سدھار کی سمت کا تعین کیا جائے گا اس عظیم مقصد کے لئے گو کہ یہ ایک چھوٹا پلیٹ فارم ہے تاہم مثبت شعوری مہم کے تعین کی اچھی کاوش ہے احتیاط علاج سے بہتر ہے اور آج کی یہ مثبت کاوشیں بد عنوانی کے ناسور میں احتیاط کی حیثیت رکھتی ہیں‘مقررین نے کہا کہ نیب نے ملک سے کرپشن کے خاتمے کا جو بیڑا اٹھایا ہے اس میں ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا بد عنوانی کے خلاف نیب کی کاوشیں قابل ستائش ہیں اور مثبت پیغام پر مبنی مختصر فلم سازی کے اس رجحان کو سوشل میڈیا اور نجی چینلز تک وسعت دینے سے بد عنوانی کے خلاف جاری مہم کا مزید فروغ ممکن ہے تقریب کے اختتام پر اسناد تقسیم کی گئیں‘