عبدالصمد خان شہید کی سیاسی جدوجہد مشعل راہ ہے ، پشتونخوامیپ

  • November 30, 2018, 11:31 pm
  • National News
  • 66 Views

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر سنیٹر محمد عثمان خان کاکڑ ،صوبائی سینئر نائب صدر سنیٹر سردار اعظم موسیٰ خیل، صوبائی نائب صدر سابق ایم این اے عبدالقہار خان ودان ،صوبائی سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال، صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز سید عبدالقادر آغا ایڈووکیٹ، محمد عیسیٰ روشان ، ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، سردار مصطفی خان ترین ،عبدالمجید خان اچکزئی، خوشحال کاسی ، ایم پی اے نصراللہ خان زیرے ، علاؤالدین کولکوال ، یوسف خان کاکڑاور سید شراف آغا نے پشتونخوا وطن اور برصغیر پاک وہند کے آزادی کے قافلے کے عظیم رہنماء سالار شہدا خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کو ان کی شہادت کی 45ویں برسی پران کے وطن دوست انسانیت دوست ، عوام دوست نظریات وفکر تمام زندگی مسلسل جدوجہد اور تاریخ ساز قربانیوں پر زبردست خراج تحسین اورخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خان شہید نے فرنگی استعمار کے خلاف آزادی کے حصول کیلئے اس علاقے اور خطے میں اولین قومی سیاسی جمہوری تحریک کی بنیاد رکھتے ہوئے ان کے نظریات، جدوجہد اور قربانیوں کی بدولت ہی پشتون قومی تحریک اور ملکی جمہوری تحریک کی شروعات اور آبیاری میں بنیادی اورتاریخ ساز کردار ادا کیا ۔اور پشتون قومی تحریک اور ملکی جمہوری تحریک کے حقیقی اہداف اور سمت کا تعین ہوا اور آزادی کے بعدملک میں حقیقی وفاقی پارلیمانی نظام، حقیقی فیڈریشن ،آئین وپارلیمنٹ کی بالادستی ، قانونی کی حکمرانی ،قوموں کی برابری اورپشتونخوا وطن کی قومی وحدت ، قومی تشخص کی بحالی ، قومی واک واختیار کے حصول اوروطن دوستی ، عوام دوستی ،وطن کے تمام قومی اور جغرافیائی مفادات کی نشاندہی وتحفظ بلا رنگ ونسل ،زبان اور مذہب کے تمام انسانیت کی بے لوث خدمت ،بنیادی انسانی حقوق کے حصول کے تاریخی شعور وآگاہی کی جدوجہد کو عملی طور پر حقیقی بنیاد فراہم کرتے ہوئے زندگی کے ہر شعبے میں محکوم اقوام ومظلوم عوام کی مسلسل شہادت کے وقت تک حقیقی رہنمائی کی ۔اور خان شہید کے اس وسیع ویژن ،مسلسل جدوجہد اور تاریخ ساز قربانیاں اب بھی قومی اہداف کے حصول کیلئے مشعل راہ قرار دیتے ہوئے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے ہر سطح پر جدوجہد کو مزید وسیع ومنظم کرتے ہوئے 2دسمبر کے جلسہ عام میں اپنے اور عوام کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرے اوراس قومی فرض کی ادائیگی میں اپنے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور کسی بھی مشکل صورتحال میں اپنے ضلعی وعلاقائی دفتروں سے رابطہ کرے۔