صوبے میں دیرپا امن کے قیام کو یقینی بنانے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار،میجر جنرل فیاض

  • November 30, 2018, 11:32 pm
  • National News
  • 82 Views

کوئٹہ(این این آئی)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے آئی جی ایف سی (نارتھ) میجر جنرل فیاض حسین شاہ نے جمعہ کے روز یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں فرنٹیئر کور بلوچستان کے پیشہ ورانہ امور اور امن وامان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی، اور صوبے میں دیرپا امن کے قیام کو یقینی بنانے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہارکیاگیا۔ وزیراعلیٰ نے امن کے قیام کے لئے ایف سی کی قربانیوں اور کوششوں کوسراہاجبکہ آئی جی ایف سی نے صوبہ میں امن وامان کی صورتحال کی بہتری کے لئے بھرپور معاونت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔