بلوچستان ، فائرنگ وپرتشدد واقعات میں5افراد جاں بحق

  • November 30, 2018, 11:33 pm
  • National News
  • 133 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ ،مچھ،پنجگور اور دکی میں فائرنگ پر تشدد واقعات میں 5افراد جاں بحق ہوگئے تفصیلات کے مطابقمچھ میں واقع مقامی کوئلہ کان میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک مزدور نو ر علی کو قتل کر دیا لاش کو ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے مزید کا رروائی کی جا رہی ہے۔دریں اثناء دکی شہر کے قریب پہلے سے تاک میں بیھٹے شخص نے پتھرسیوار کرکے ایک شخص مطیع اللہ ولد سید محمد سکنہ افغانستان کوشدید زخمی کردیا جنہیں فوری طور ہسپتال پہنچادیاگیا مگر زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا ،کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس میں دو گروپوں کے درمیان تصادم جس کے نتیجے میں ایک شخص سلیمان ولد حاجی سید محمد عمر 20سال قوم شاہوانی سکنہ کیچی بیگ موقع پر جاں بحق جبکہ 2افراد زخمی ہوگئے جاں بحق اور زخمی کو سول ہسپتال منتقل کر دیا مزید کارروائی کی جارہی ہے ۔دریں اثناء کوئٹہ یکجہتی کونسل کے مرکزی بیان میں مچھ کے علاقے میں ہزراہ قبیلے کے محنت کشوں کو ٹارگٹ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دیکر اصل حقائق چھپانے جارہے ہیں جسے مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں ایک طویل عرصے سے ہزارہ برادری ہر عرصہ حیات تنگ کیا گیا ہے ریاستی اداریکی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لیا تھا سیکورٹی اداروں نے دہشگردی پیھلانے والے کے خلاف متعدد آہریشن کئے لیکن اب دوبارہ منظم انداز میں شروع کی جانے والی ٹارگٹ کی کاروئیاں سوالیہ نشان چھوڑ رہی ہیں سیکورٹی ادارے ایسے عناصر کا کھوج لگا کر دہشگردی کا مکمل خاتمہ کرنے کیلئے جامع حکمت علمی مرتب کریں تاکہ عدم تحفظ کا شکار بنے والے ملک کے شہری بلاخصوص ہزرارہ برادی کو تحفظ مل سکے وفاقی اور صوبائی حکومت پرامن بلوچستان کا صرف راگ الپ رہی ہیں جبکہ عملی طور پر عوام کو حالات کے رحم وکرم ہر چھوڑ دیا گیا ہے ریاست شہریوں کو تحفظ دینے کی زمہ داری پوری کرتے ہوئے مچھ میں فائرنگ کے نتیجے میں شہید اور زخمی ہونے والے محنت کشوں کے لواحقین کو انصاف کے دلانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لائے مچھ واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دیکر زمہ دار عناصر بری الزمہ نہیں ہوسکے دریں اثناء پنجگور کے علاقے عیسء میں واجد نامی شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی پولیسں کے مطابق خودکشی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی پولیس تفتیش کررہی ہے واضح رہے چند روز پہلے بھی پانچویں جماعت کے طالب علم نے بھی گھر سے ناراض ہوکر گلے پھندا ڈال کر خودکشی کرلیا تھا دریں اچناء پنجگور کے علاقے سریکوران وشاپ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پیر بخش نامی شخص جاں بحق ہوگئے پولیس کے مطابق پیر بخش کو وشاپ کے علاقے میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔