کوئٹہ اور قلعہ سیف اللہ 2لاشیں ملیں ،ایک شخص زخمی

  • December 2, 2018, 12:04 am
  • National News
  • 79 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)کوئٹہ قلعہ سیف اللہ اور بختیار آباد میں دوافراد کی گولیوں سے چھیلنی لاشیں ملیں فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص زخمی تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ سے پولیس نے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچادی جس کی شناخت محمد جان کے نام سے ہوئی ہے جو جوائنٹ روڈ پر واقع پرائمری اسکول کا چوکیدار بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اورمقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔نمائندہ نائنٹی ٹو کے مطابق قلعہ سیف اللہ کے علاقے تودہ سفرزئی میں روڈ کنارے میں کھڑی گاڑی سرخ فیلڈر سے ایک شخص کی لاش ملی ہے شخص کی شناخت مھمد سلیم کے نام سے ہوئی ہے محمد سلیم جوکہ قلعہ سیف اللہ شہر کے ایک مقامی ہوٹل کے مالک تھا محمد سلیم نامی شخص کے لاش کو سول ہسپتال قلعہ سیف اللہ کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے جائے وقوع سے شواہدات اکھٹا کرکے مزید تفتیش لیویز کررہے ہیں دریں اثناء بختیار آباد کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص منیراحمد کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے زخمی کو ہسپتال پہنچادیا اورمقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔