عوام کو سہولیات فراہمی اور امن وامان کی بہتری اولین ترجیح ہے ، مٹھا خان

  • December 2, 2018, 12:04 am
  • National News
  • 57 Views

شیرانی (اے پی پی) وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برا ئے لائیو سٹاک حاجی مٹھا خان کاکڑ نے کہا ہے کہ ضلع شیرانی کے عوام کو تعلیم ، صحت ، پینے کے صاف پانی سمیت امن و امان کی صورتحال میں بہتری اور علاقہ کے عوام کو ضروریات زندگی کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ ماضی میں حلقہ انتخاب کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیاجس کی وجہ سے عوام نے سابق نمائندوں کومسترد کردیا ہم نے پہلے بھی عوام کی خدمت کی ہے اور اب بھی خدمت کریں گے ۔علاقے میں لوڈشیڈنگ کم کرنے کے لیے چیف کیسکو سے ملاقات کی گئی ہے جلد اس مسئلے پر قابو پا لیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ سول ہسپتال ژوب میں لیڈی ڈاکٹرز کی تعیناتی جلد عمل لائی جائے گی۔ مٹھا خان کاکڑ نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام دوست اور صوبے کی مجموعی ترقی اور لوگوں کی اقتصادی طو پر خوشحالی بنانے کیلئے مؤثر پالیسیاں اور ٹھوس بنیادوں پر اقدامات اٹھارہی ہے او ر لوگوں کی ترقی اور بہتری کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی ۔ (ع خ/ش ر)