بیروزگاری کے خاتمے کیلئے طویل المعیاد منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہیں ، زیبدہ جلال

  • December 2, 2018, 12:05 am
  • National News
  • 85 Views

تربت(این این آئی ) . وفاقی وزیردفاعی پیداوار محترمہ زبیدہ جلال نے کہاہے کہ موجودہ حکومت بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اورطویل المیعاد منصوبہ بندی پرعمل پیراہے ، 3ماہ کی مختصرمدت میں کئی اہم منصوبوں کوحتمی شکل دی گئی ہے ، گوادرمیں شپ یارڈجیسے بڑے پروجیکٹ شروع کرنے جارہے ہیں جس سے20ہزار ملازمتیں نوجوانوں کوملیں گی، مکران میں اعلیٰ تعلیمی مواقع کی دستیابی کیلئے انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے سب کیمپس کا قیام عمل میں لا یا جا ئے گا جہاں بلوچستان کے طلباء ہائی ٹیک انجینئرنگ کی مفت تعلیم حاصل کرسکیں گے، ان خیالات کااظہار انہوں نے تنزگ میں مختلف ترقیا تی منصو بو ں کا معا ئنہ کر نے کے مو قع پر با ت چیت کر تے ہو ئے کیا صوبائی وزیراطلاعات وہائر ایجوکیشن میر ظہوراحمدبلیدی اور رکن صو با ئی اسمبلی ما ہ جبیں شیران بھی ا ن کے ہمراہ تھیں ، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار محترمہ زبیدہ جلال نے کہاکہ موجودہ حکومت پاک فوج کے تعاون سے گوادرمیں شپ یارڈ کابہت بڑا پروجیکٹ عنقریب شروع کررہی ہے جس میں20ہزارسے زائد ملازمتیں دستیاب ہوں گی اس منصوبے کے آغازکے ساتھ ہی 5ہزار افرادی قوت کی ضرورت ہوگی جبکہ منصوبہ کی تکمیل تک 20ہزار سے زائد افراد کھپائے جائیں گے اس بڑے پروجیکٹ میں بحری جہازسازی ، بحری جہازوں کی مرمت اور بحری ٹینکروں کی صفائی ومرمت سمیت دیگر کام ہوں گے اس پروجیکٹ کیلئے دی گئی اراضی بلوچستان حکومت کی ملکیت ہوگی جبکہ اس کی آمدن سے بلوچستان کو خاطرخواہ حصہ دیاجائے گا تاکہ بلوچستان مالی طورپر مستحکم ہوسکے ، اس میگا پروجیکٹ کیلئے مطلوبہ افرادی قوت کی تیاری کیلئے کیچ وگوادرمیں ٹیکنیکل اداروں کوفعال بنایاجائے گا ،کیچ میں وومن پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ میں صبح وشام کے اوقات مردوخواتین کوٹریننگ دی جائے گی جبکہ گوادر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سمیت دیگر ادارے قائم کئے جا ئیں گے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی خصوصی توجہ ودلچسپی کی بدولت گوادراورپسنی میں پانی کابحران کا فی حد تک حل ہوگیا ہے جبکہ اس سلسلے میں مزید اقدامات اٹھائے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ہائی ٹیک انجینئرنگ کی تعلیم کاواحد ادارہ انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی اسلام آبادمیں ہے جس کی سب کیمپس عنقریب مکران میں قائم کیاجائے گا جہاں پر بلوچستان کے طلباء مفت ہائی ٹیک انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرپائیں گے انہوں نے کہاکہ بی اے پی کی حکو مت عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی سے کوشاں ہے ، مختصرمدت میں گوادر پسنی میں پانی کے بحران کے حل کے ساتھ ساتھ تربت پسنی روڈ ، تربت مند روڈ ،تربت بل نگور روڈکے منصوبوں پرکام کرنے جارہی ہے جبکہ تربت بلیدہ روڈپرکام جاری ہے انہوں نے کہاکہ واپڈا کے نظام کوبہتربنانے کیلئے میکانزم تیارکیاجارہاہے ،سیلاب متاثرین اوربدامنی متاثرین کے بجلی واجبات کی معافی کے حوالے سے غوروخوض کیاجارہاہے کوشش یہی ہے کہ یہ بل رائٹ آف ہوجائیں یاصارفین کو مناسب رعایت دی جائے ، انہوں نے کہاکہ ہم عوام سے ہیں اور عوام کے دکھ سکھ میں ساتھ ہیں ہماری سیاست صاف وشفاف ہے ، بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدرو صوبائی وزیراطلاعات وہائر ایجوکیشن میر ظہوراحمدبلیدی نے اس مو قع پر کہا کہ بی اے پی دیگر پارٹیوں کی طرح نفرتوں کا بیوپارنہیں کرتی بلکہ بی اے پی امن ومحبت کاداعی اور بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کی ضامن جماعت ہے ، کچھ لوگ نفرت کے بیوپاری بن کر احساس محرومی فروخت کررہے ہیں ہم احساس محرومی ختم کرنے کے علمبردارہیں انہوں کہا کہ ہماری سیاست اور دوسروں کی سیاست میں زمین وآسمان کافرق ہے ، ہم عوامی مسائل کے حل کے خواہاں ہیں عوامی مسائل پرسیاست کرنا ہمارا شیوہ نہیں، یہی وجہ ہے کہ3ماہ کی مختصرمدت میں بی اے پی نے گرانقدراقدامات کئے ہیں،29ہزار آسامیاں جو سابق حکومتوں کی نااہلی وعدم دلچسپی کی وجہ سے خالی ہیں انہیں میرٹ پر پرکرنے کافیصلہ کیاگیاہے ، گوادریونیورسٹی ایکٹ منظو ر ی دی گئی ۔صو بائی وزیر نے کہا کہ مکران بورڈ میں الگ تعلیمی بورڈجلد فعال کیاجائے گا جبکہ آئندہ ایک ڈیڑھ ماہ کے دوران تربت پسنی روڈپر باقاعدہ کام کاآغازبھی کر دیا جا ئے گا ۔