لکپاس ٹول پلازہ پر عوام سے باربار ٹیکس لینا غیرقانونی ہے،نواب اسلم

  • December 3, 2018, 11:39 pm
  • National News
  • 85 Views

مستونگ(این این آئی)سابق وزیراعلی بلوچستان و رکن بلوچستان اسمبلی چیف آف سراوان نواب محمداسلم خان رئیسانی نے لکپاس ٹول پلازہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر چیف آف سراوان نواب محمداسلم خان رئیسانی نے کہاکہ لکپاس ٹول پلازہ پر عوام سے دن میں کئی بار ٹیکس لینا غیرقانونی اقدام ہے جسے کسی صورت میں بھی قبول نہیں کرینگے اور عوام کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ اس سے پہلے بھی میں نے گورنرآف بلوچستان کو خط لکھاتھا اور اب چند روز میں گورنرسے وہ خود ملاقات کرکے عوام سے لکپاس ٹول پلازہ پرناانصافی و بار بار ٹیکس کی وصولی ختم کرنے کے حوالے سے بات کریں گے کیونکہ ملک میں کہیں بھی ایسانظام نہیں کہ لوکل گاڑیوں سے دن میں بار بار ٹیکس وصول کیا جائے ملک بھر کے ٹول پلازوں میں ٹیکس کی پرچی 24 گھنٹوں کیلئے کارآمد ہوتی ہے مگر یہاں دن میں چاہے جتنی بار گزرے ٹیکس دینا ہوگا جوکہ ظلم اور ناانصافی ہے۔انہوں نے کہاکہ لکپاس ٹول پلازہ پرعوام کوبہت ریلیف دلائینگے۔