معذور افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں ،میر اسد بلوچ

  • December 3, 2018, 11:40 pm
  • National News
  • 62 Views

کوئٹہ(خ ن) صوبائی وزیر سماجی بہبود اسد اللہ بلو چ نے کہاہے کہ معذور افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں وہ معاشرے میں فعال کردار اد ا کر کے صوبہ وملک کی ترقی میں شامل ہوسکتے ہیں معذور افراد اگرچہ جسمانی طور پر معذور ہیں تاہم ذہنی طور پر اللہ تعالیٰ نے انہیں کئی صلاحیتوں سے نوازا ہے ان صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کیلئے محکمہ سماجی بہبود بھرپور معاونت کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ سماجی بہبود اور خصوصی تعلیم کی جانب سے منعقدہ 'ایک روزہ 'عالمی یوم معذوران کے موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت بلو چستان معذور افرادکو علاج معالجے ،تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سیکریڑی محکمہ سماجی وبہبود نورالحق بلو چ نے کہاکہ آج معذور افراد کی صلاحیتوں کو دیکھ کر نہایت خوشی ہوتی ہے کہ وہ معاشرے کے دیگر افراد سے کسی بھی باصلاحیتوں میں کم نہیں محکمہ سماجی وبہبود معذور افراد کی ہر ممکن رہنمائی کرے گا اور انکی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کیلئے محکمہ ان کی بھرپور مدد کرے گا اس موقع پر ڈاکٹر لعل خان کاکڑ چیئر مین شہید باز محمد فاؤنڈیشن ،ضیاء بانی کوئٹہ آن لائن اور دیگر بھی موجود تھے ۔تقریب کے آخر میں صوبائی وزیر اسد اللہ بلو چ نے معذور افراد اور مختلف فلاحی اداروں کے عہدیداروں میں شیلڈ تقسیم کیں۔