نوجوان عملاً سیاست کا حصہ نہیں ، عبدالخالق بلوچ

  • December 3, 2018, 11:44 pm
  • National News
  • 47 Views

کوئٹہ (آئی این پی)نیشنل پارٹی وحدت بلوچستان کے صدر میر عبدالخالق بلوچ نے کہاہے کہ سیاست ،نظریہ ،فکر کمٹمنٹ کے ساتھ علم ،ادب ،تحقیق ،شعور وآگاہی کانام ہے نوجوان سیاسی علم سے استفادہ کرنے کیلئے عملاً سیاسی عمل کا حصہ بنیں ،ملک کی اکثریتی آبادی نوجوان ہے اور یہ اکثریتی آبادی اپنی تخلیقی ،علمی اور شعوری مثبت سوچ کو تعمیری اور اجتماعی تبدیلیوں اور اصلاحات کیلئے استعمال کرے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میرعبدالخالق بلوچ نے کہاکہ آج دنیا ترقی کی بلندیوں کو چھورہی ہے اور دنیا کی یہ ترقی نوجوانوں کی بدولت ہے دنیا کے ان ترقیاتی ممالک میں نوجوانوں کو بہترمستقبل کی ضمانت قراردیکر ان کی تعلیم وتربیت کے عملی اقدامات کئے جاتے ہیں اور ساتھ ہی ان کو بہترین ماحول بھی فراہم کیاجاتاہے لیکن یہاں بدقسمتی سے نوجوانوں کوکسی قسم کی سہولیات میسر نہیں ملک میں دہشتگردی ،افراء تفری ،معاشی بحران نے نوجوانوں کو بہترمستقبل سے دوررکھاہے ،انہوں نے کہاکہ قوموں کی زندگی میں علم ،ادب ،سائنس ،ٹیکنالوجی اور شعوری سیاست نے بنیادی کردار اداکیا اس لئے ملک کے نوجوانوں کو پاکستانی معاشرے ،مسائل ،مشکلات سے نکالنے کیلئے جدید تعلیم کے ساتھ تحقیق اور سیاسی عمل کو حصہ بننا ہوگا اور ملک کو تعمیری تبدیلی کی طرف اپنا کرداراداکرناہوگا۔