کام نہ کرنیوالے افسروں کی کوئی ضرورت نہیں ، نورمحمد دمڑ

  • December 5, 2018, 12:24 am
  • National News
  • 74 Views

زیارت (خ ن)صوبائی وزیر پی ایچ ای ،واسا حاجی نورمحمد مڑ کی زیر صدارت سنجاوی میں ضلع زیارت کے تمام محکموں کے آفیسران کا اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں ڈپٹی کمشنر زیارت قادر بخش پرکانی ،ڈی پی او اسرار احمد عمرانی ،اے سی سنجاوی یحیٰ خان کاکڑ اور اور تمام محکموں کے آفیسران نے شرکت کی ۔اس موقع پر ضلع زیارت کے تمام محکموں کے آفیسران نے محکمانہ امور کے بارے میں بریفنگ دی ۔اس موقع پر صوبائی وزیر پی ایچ ای ، اجی نورمحمد خان دمڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آفیسران نیک نیتی اور نئے جذبے سے کام کریں اور اداروں کی بہتر ی ،عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا جو آفیسران کاکم نہیں کرے گا ان کی ضرورت نہیں ۔انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم اہم شعبے ہیں ،انسانی جانوں سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے ،اتائی ڈاکٹر ز،جعلی ادویات ،زائد المعیاد ادویات کا کاروبار کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں کریں گے ،بغیر لائسنس کے میڈیکل چلانے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ استاد کا معاشرے میں بہت اونچا مقام ہے ،جو ٹیچرز ڈیوٹی نہیں کرے گا ان کو کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ جب سے میں نے وزارت کا عہدہ سنبھا لا ہے دوربار میں نے اپنے حلقے کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے اسلام آباد کا دورہ کیا ہے ،صدر مملکت اور وفاقی وزراء سے ملاقاتیں کی ہیں ،وہاں سے مثبت جواب ملا ہے ۔