حکمرانوں کی کسی بات کا اعتبار نہیں ، مولانا حیدری

  • December 5, 2018, 12:24 am
  • National News
  • 50 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک ) جمعیت علماء اسلام کے مرکزئی سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے حکومت کے سو دنوں کا آغا ز بھینسوں کے فروخت سے شروع ہوکر مرغی اور انڈے تک پہنچ گئی جب تک آسیہ ملعونہ کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاتا ہمارے جلسے جلوس جاری رہیں گے اور یہ احتجاج جیل بھرو تحریک میں تبدیل ہو جائے گا وزیر اعظم عمران خان کی کس بات کا اعتبار کیا جائے خود کشی کاقبل از وقت انتخابات کا یا پھر مرغی کے کمزور کاندھوں پر معیشت کا بوجھ رکھنے کا اپوزیشن کی دو بڑی جماعتیں گو ما گو کی شکار ہیں جس سے عوام میں اضطراب پایا جاتا ہے حکومت نے سو دن کا جو ٹارگٹ عوام کو دیا تھا اس میں معیشت کی مضبوطی غیر ملکی قرضوں کی کمی امن و امان کا قیام بڑے بڑے پراجیکٹس متعارف کرانا ایک کروڑ سے زیادہ نوجوانوں کو ملازمت دینا اور پچاس لاکھ افراد کو گھر بنا کے دینے کا وعدہ شامل تھا میڈیا کے اشتہارات کی بندش ا ور میڈیا سے وابستہ لوگوں کو نان شبینہ کا محتاج بنانے کی مزمت کرتے ہیں میڈیا ہمارے ملین مارچ کو کوئی کورج نہیں دے رہا جو کہ بڑی زیادتی ہے تحریک لبیک کے قائدین کو رہا اور ان کے خلاف بنائے گئے مقدمات کو ختم کیا جائے اس قسم اقدامات سے حکومت اپنی مدت کم کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مرکز اسلامی قلات میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیاٍ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نے ہمیشہ میڈیا کے کردار کو سراہا ہے اور ان کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کی مذمت کی ہے انہوں نے کہا کہ اس حکومت کاکچھ بھروسہ نہیں یہ جو کہتی ہیں اس کے بر عکس کرتی ہیں۔