بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 47میں ضمنی انتخابات 6دسمبر کو ہونگے ،نیاز بلوچ

  • December 5, 2018, 12:25 am
  • National News
  • 43 Views

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 47میں ضمنی انتخابات چھ دسمبر کو ہورہے ہیں الیکشن کمیشن نے کیچ کے تمام پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دے دیا۔صوبائی الیکشن کمشنر نیازاحمد بلوچ نے بتایا کہ بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 47کیچ کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے تیاریاں مکمل ہیں حلقے میں مجموعی طورپرووٹرز کی تعداد 56ہزار772ہے انتخاب کیلئے60پولنگ اسٹیشن اوروہاں 162پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں حلقے میں تمام پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قراردئیے گئے ہیں ضمنی الیکشن کیلئے بیلٹ پیپر کی چھپائی مکمل ہونے کے بعد میٹریل ضلع میں پہنچا دیا گیا ہے جو پانچ دسمبر کو ہر پولنگ اسٹیشنز پرپہنچایا جائے گا 25جولائی کے عام انتخابات میں اس نشست پربلوچستان عوامی پارٹی کے عبدالروف رند کا کامیاب ہوئے تھے تاہم الیکشن کمیشن نے دوہری شہرت پر ان کے انتخاب کو کالعدم قرار دے دیا تھا چھ دسمبرکو ہونے والے ضمنی انتخابات میں بارہ امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رشید رند،بلوچستان نیشنل پارٹی( مینگل )کے میجر جمیل دشتی اور نیشنل پارٹی کے فدا دشتی میں سخت مقابلے کی توقع ہے پی بی 47پرضمنی انتخاب کیلئے پولنگ چھ دسمبر کو ہوگی۔